چھ بار کی چمپئن سرینا امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 2:02 PM | اسپورٹس |

نیویارک،6؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھ بار کی چمپئن سرینا ولیمز نے دھیمی شروعات سے ابھرتے ہوئے آٹھویں نمبر کے کیرولن پلسکووا کو براہ راست سیٹوں میں 6-4, 6-3 سے شکست دے کر امریکی اوپن کے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ریکارڈ کی برابری کرنے والے 24 ویں گرینڈسلیم کے لئے چیلنج پیش کر رہی امریکی سرینا نے آغاز میں ہی اپنی سروس گنوا دی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے مسلسل آٹھ کھیل جیت کر پہلا سیٹ اپنے نام کیا اور دوسرے میں بھی 4-0 کی برتری بنائی۔سرینا کو اس کے بعد اس کھلاڑی کو شکست دینے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی جس نے 2016 میں یہاں انہیں شکست دی تھی۔سرینا نے پہلے سیٹ میں 1-3 سے پچھڑنے کے تناظر میں کہاکہ میں صرف بہتر کھیل کھیلنا چاہتی تھی۔میں سوچ رہی تھی کہ میں اس سے بہتر کھیل سکتی ہوں۔پلسکووا کو 12 بریک پوائنٹ ملے لیکن اس میں سے وہ صرف دو کا ہی فائدہ اٹھا سکی۔سرینا نے 13 ایس لگائے۔سیمی فائنل میں سرینا کا سامنا اناستسجا سیواستووا سے ہوگا۔تاتویاکی 19 سیڈ سینئر اناستسجا نے گزشتہ چمپئن سلوین اسٹیفن کو براہ راست سیٹوں میں 6-2, 6-3 سے شکست دی۔خواتین سنگلز کے دیگرکوارٹر فائنل میں اسپین کی کارلا ساریج نوارو کا مقابلہ 2017 کی رن اپ میڈیسن کیز سے ہوگا جبکہ جاپان کی ناومی اوساکا کو یوکرین کی لیسیا سرینکو سے مقابلہ کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام 28 نومبر سے شروع ہورہا ہے ٹی ٹوینٹی کا شاندار BCL کرکٹ ٹورنامنٹ

بھٹکل مسلم یوتھ  فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 28/ نومبر سے  ٹی ٹوینٹی بھٹکل کرکٹ لیگ (BCL) کا شاندار ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں بارہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان بارہ ٹیموں میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کی جملہ 32 ٹیموں کے 320 کھلاڑیوں میں سے  180 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ...

ٹیم انڈیا کے مایہ ناز کھلاڑی کے قریبی دوست نے کہا "عالمی کپ 2019 کھیلنا دھونی کا خواب"۔

مہندر سنگھ دھونی ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑنے کے بعد سے ایک کھلاڑی کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم میں مینٹرکے طورپرکھیل رہے ہیں۔ 2018 دھونی کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنی آخری نصف سنچری ایک سال قبل سری لنکا کے خلاف لگائی تھی اوروہ تب سے ...