سعودی عرب میں قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں چھ افراد کے سر قلم

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 10th July 2017, 9:27 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض10جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چھ افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں۔ رواں برس کسی ایک دن کے دوران سزائے موت پانے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن افراد کے سر قلم کیے گئے ان میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے جسے منشیات کی اسمگلنگ میں یہ سزا دی گئی۔ دیگر پانچ افراد سعودی شہری تھے اور ان پر قتل کا الزام تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں اس سال اب تک 44 افراد کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس 153 افراد کو سزائے موت دی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

یمن:المخا کے محاذ پر حوثی باغی ڈھیر

یمن میں فوجی ذرائع نے ’العربیہ‘نیوز چینل کو باور کرایا ہے کہ المخا کے محاذ پر عرب اتحادی افواج کی معاونت سے سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد حوثی باغیوں بڑی حد تک ڈھیر ہو چکے ہیں۔

مسلم خواتین کے لیے حلال جنسی گائیڈ پر تنازع

اس موضوع پر شائع ہونے والی ایک کتاب ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون پر فروخت ہو رہی ہے اور اس کی اشاعت پر تنازع شروع ہو گیا ہے۔دی مسلمہ سیکس مینیوئل(اے حلال گائیڈ ٹو مائنڈ بلوئنگ سیکس)کے نام سے شائع ہونے والی کتاب کی مصنفہ نے اپنا نام

بی جے پی ایم پی نلین کمارکٹیل نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو کہا ’’دہشت گرد ‘‘

رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کی طرف سے مرکزی وزیر داخلہ کو سنگھ پریوار کے مقتول رضاکاروں کی فہرست کی سچائی ظاہر ہونے سے جہاں بی جےپی گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہے ایسے حالات میں جب یہی جعلی فہرست لے کر بی جے پی لیڈران پارلیمنٹ کے سامنے ریاستی کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ...

گلبرگہ میں تین افراد کے قاتل 5ملزمین گرفتار

سیڑم پولیس نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل کرنے والے پانچ ملزین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ قتل 17جولائی کو سیڑم کے موضع مگنور کی اراضی کے تنازعہ کے ضمن میں ہوئے تھے۔

کاسر گوڈ بلدی کونسل کے وارڈ نمبر 36پر کانگریس کا قبضہ

منگلورو کی کاسر گوڑ میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 36کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کامیاب بن کر ابھری۔ یہ انتخاب 18جولائی کو ہواجس کے ووٹوں کی گنتی 19جولائی کو کاسر گوڑ ٹاون میونسپل ہال میں ہوئی۔ کانگریسی امیدوار ایس ریحانہ نے بی جے پی کی اپنی قریبی حریف سرلا کو 84 ووٹوں کے فرق سے شکست ...

آر ایس ایس کارکن شرد کا قتل،دو افراد گرفتار،ایک فرار

منگلورو سٹی کرائم برانچ نے آر ایس ایس کے کارکن شرد مڈیوالا کے قتل کے معاملہ میں 2افراد کو گرفتار کیا، لیکن ایک شخص پولیس کو دھوکہ دے کر فرار ہوگیا۔ سی سی بی پولیس نے جو کٹے علاقہ میں ایک مکان سے دو اصل مشتبہ افراد کو جال بچھاکر پکڑا تھا۔ واضح رہے کہ 28سالہ شرد جو آر ایس ایس کا ...

ریاست کے الگ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی، غیرموجود شق کا بی جے پی اورجے ڈی ایس حوالہ دے رہے ہیں: سدارامیا 

ریاست کے لئے الگ پرچم کا کرناٹک حکومت کی جانب سے مطالبہ کرنے کے بعد چیف منسٹر سدارامیا نے آج کہا ہے کہ بی جے پی اور جنتادل ایس دستور کی غیر موجود شق کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لئے علاحدہ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی ہے۔ ...