مدینہ منورہ:سڑک حادثے میں 6پاکستانیوں سمیت 10افراد جاں بحق
مدینہ منورہ ،28؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں مدینہ المنورہ کے قریب سڑک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 6پاکستانیوں سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔نامہ نگار کے مطابق مدینہ ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا ہے کہ حادثہ رابغ شہر کے قریب پیش آیا۔ ایک گاڑی میں پاکستانی خاندان سوار تھا جب کہ دوسری گاڑی سوڈانی تارکین وطن کی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 6کا تعلق پاکستان اور 4کا تعلق سوڈان سے ہے۔