کیرالہ میں موسلادھار بارش، چھ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:36 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ترواننت پورم10جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم اور بارش کے سبب ایک بچی سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کاسر کوڈ میں ایک شخص کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔کنور، قاضی کوڈ ، پتن متٹا، کاسرگوڑ اور ترواننت پورم اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایڈوک، قاضی کوڈ اور ترواننت پورم اضلاع میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے10 سے زیادہ مکانوں کے گرنے کی خبریں ہیں ، جبکہ نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی بھر جانے کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ٹرینوں کی سروس پر بھی بارش کا اثر پڑاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ڈوکلام جیسا واقعہ دوبارہ برداشت نہیں : چین 

ڈوکلام تنازعہ کے بعد اب چین نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول کی سمت لانے کے تئیں پہل کی ہے۔ ایک پروگرام میں بھارت میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ ہم ایک اور ڈوکلام جیسا واقعہ کو نہیں جھیل سکتے ہیں۔

کشمیر: سرچ آپریشنوں کا سلسلہ بحال

وادی کشمیر میں ’رمضان سیز فائر‘ کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور ناکے بٹھاکرگاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے والے ایک سیاح کو لائف گارڈ نے دی نئی زندگی

تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں آج بنگلور کے ایک سیاح کو لائف گارڈ نے   ڈوبنے سے بچالیا اور ایک نئی زندگی عطا کی جس کی شناخت  یوراج (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ بنگلور کے سری رام پورا کا رہنے والا ہے۔

دبئی ۔مینگلور ایئر انڈیا فلائٹ کوچی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ عید کے لئے مینگلور پہنچنے والے مسافروں نے کیا رن وے پر احتجاج

دبئی سے آنے والی ایئر انڈیاایکسپریس فلائٹ AIE 814کومنگلورو ایئر پورٹ کے بجائے کوچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرانے سے ناراض مسافروں نے کوچی ایئر پورٹ کے رن وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایئر انڈیا کے کوتاہی اور غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بنگلوروانٹرنیشنل ایرپورٹ میں 1.5 کے جی سونا ضبط

کسٹمز افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غیر قانونی طور پر دوبئی سے حیدرآباد لے جارہے تقریباً 1.5کے جی سو نے کے زیورات ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمین پر الزام ہے کہ وہ ہوائی جہاز کے سیٹ کے نیچے سونا چھپائے ہوئے تھے ۔