ریاستی انتظامیہ میں تبدیلی ، چھ آئی اے ایس افسروں کے تبادلے
بنگلورو،12؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کے انتظامیہ میں تبدیلیاں لاتے ہوئے آج ریاستی حکومت نے آئی اے ایس افسر ایس ضیاء اﷲ کو محکمۂ شہری ترقیات کے تحت آنے والے بلگاوی اسمارٹ سٹی کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر مقرر کیا ہے۔
کلبرگی ضلع کے ڈپٹی کمشنر وینکٹیش کمار کو نارتھ ایسٹرن روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کلبرگی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدے کی افزود ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پرشانت کمار مشرا کو ڈپٹی سکریٹری محکمۂ دیہی آب رسانی مقرر کیا گیا ہے۔ لیلاوتی جوائنٹ ڈائرکٹر محکمۂ مویشی پالن کا تبادلہ کرکے چامراج نگر ضلع پنچایت کی چیف ایگزی کیٹیو افسر بنایا گیا ہے۔ سروا شکشا ابھیان کی ڈائرکٹر ہونامبا کو ریاستی انفارمیشن کمیشن کی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جی سی ورشا بھیندرا مورتی ڈپٹی کمشنر بی بی ایم پی کو ڈائرکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنگلور نامزد کیا گیا ہے۔