کشمیر کی صورتحال بہتر ، ملی ٹینٹ ریکروٹمنٹ اور سنگبازی میں کمی : دلباغ سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2018, 8:26 AM | ملکی خبریں |

سری نگر ، 22 اکتوبر (ایس او نیوز؍یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر بشمول جنوبی کشمیر کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے رجحان میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے جنگجوؤں سے کہا کہ وہ ایسی جگہوں پر فائر نہ کھولے جہاں عام شہریوں کی اموات ہونے کا خدشہ ہو۔

دلباغ سنگھ اتوار کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں واقع جموں وکشمیر آمڈ پولیس کمپلیکس میں منعقدہ پولیس کے یادگاری دن کی پریڈ کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا 'وادی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔ جنوبی کشمیر کی صورتحال میں بھی پہلے سے بہت بہتری آئی ہے ۔ آج لوگ ہمیں تعاون فراہم کررہے ہیں۔ سنگبازی نہیں ہوتی ہے '۔ پولیس سربراہ نے ضلع پلوامہ کے شادی مرگ میں گذشتہ روز جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک حاملہ خاتون کی موت واقع ہوجانے کے واقعہ پر کہا 'کہیں کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس کو صرف بدقسمتی قرار دے سکتے ہیں۔ کہیں کراس فائرنگ میں کسی کی موت ہوتی ہے ۔ جیسے پرسوں شادی مرگ میں ایک عورت کی موت ہوئی۔ ہم سب نے اس ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ جنگجوؤں کو ایسی جگہوں پر آکر نشانہ نہیں بنانا چاہئے جہاں عام شہری گولی کا نشانہ بنے اور عام شہری کی اموات ہو۔ لوگ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ وہ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ اسی کے چلتے ہمیں ہر طرح کی کامیابیاں مل رہی ہیں'۔

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مقامی نوجوانوں کے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے رجحان میں کمی آئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا 'ایک وقت تھا جب بڑی تعداد میں نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کررہے تھے ۔ اس میں بہت کمی آئی ہے ۔ اب لوگوں کا جنگجویت کی طرف جھکاو کم ہوگیا ہے ۔ لوگ اب مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہورہے ہیں'۔تاہم پولیس سربراہ نے اعتراف کیا کہ وادی کے کئی علاقوں میں جنگجو بدستور سرگرم ہیں اور بقول ان کے ان سرگرم جنگجوؤں کے خلاف کاروائیاں چلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا 'ملی ٹینسی کچھ ایک علاقوں میں موجود ہے ۔ ملی ٹینسی مخالف کاروائیاں بھی چلائی جارہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملی ٹینسی مخالف کاروائیوں میں کمی آئے ۔ جہاں جنگجو لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچاتے ہیں، وہاں لوگوں کی حفاظت کا کام کرتے ہیں'۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...