کشمیرکی کشیدہ صورتحال کے بعدسیاحوں کی آمدمیں کمی:محبوبہ مفتی
نئی دہلی24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک ودنیامیں جموں و کشمیر کی منفی تصویر ریاستی حکومت کوکھلنے لگی ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے بنی منفی تصویرسے زمین کی جنت کہے جانے والے کشمیر میں سیاح نہیں آ رہے ہیں۔ اب حکومت ریاست کی شبیہ بدل کراسے مہمان نوازکشمیرکے طور پر پرانی شناخت کو دوبارہ قائم کرنا چاہتی ہے. وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ ان کی حکومت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایک تیز مہم چلائے گی۔محبوبہ نے کہا کہ ریاست کی منفی تصویر پیش کیے جانے سے اس کے سیاحت کی صنعت کو بہت نقصان ہورہاہے۔ کشمیر پر بنی ایک فلم کی اسکریننگ کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاست کوصرف آپ خوبصورتی کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ کی مہمان نوازی کے لیے بھی پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی اور گرم جوشی یہاں لوگوں کی زندگی میں بسی ہوئی ہے۔