بھٹکل کے مُنڈلی میں کسانوں کی آمد ورفت کا راستہ بند کرنے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سے شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2019, 2:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11؍مارچ (ایس او نیوز)مُنڈلّی نیر گدّے میں سروے نمبر 118/6bمیں قدیم زمانے سے واقع ایک پیدل راستے کو بند کیے جانے کے خلاف یہاں کے کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے پاس شکایت درج کرتے ہوئے ان کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ستیہ نارائن رعیت سنگھا منڈلّی کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر  کو دی گئی شکایت کے مطابق سروے نمبر 118/6bکی پوری جگہ قدیم زمانے سے کھیتی باڑی کے لئے استعمال ہوتی آئی ہے۔گزشتہ تین چار سال قبل رمیش لچمیا نائک اور بھرت لچمیا نائک نے یہ جگہ خریدلی اور اسے غیر زرعی(این اے) زمین میں تبدیل کرکے انہوں نے یہاں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے مکان  تعمیر کرنا شروع کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس زمین سے گزرکر دیگر کھیتوں میں جانے اور زرعی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے جو راستہ قدیم زمانے سے کسان استعمال کیاکرتے تھے اسے بند کردیا گیا ہے۔ 

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ٹریکٹر، بیل گاڑیاں اور کھیتی باڑی کے لئے ضروری دیگر سازوسامان لانے اور لے جانے کے لئے اس راستے کے سوا کوئی اور راستہ وہاں موجود نہیں ہے۔ جبکہ گرام پنچایت کی طرف سے بھی اس زمین پر موجود قدیم پیدل راستے کو پکی سڑک میں تبدیل کرنے کامنصوبہ منظور ہوچکا ہے۔ اس کے علاو ہ جس شخص نے بھی یہ زمین مذکوررہ دونوں افراد کو فروخت کی تھی انہوں نے خریداروں پر واضح کیاتھا کہ کسانوں کے لئے یہاں سے گزرنے پر روک نہیں لگنی چاہیے اور انہیں زرعی سرگرمیاں انجام دینے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن اس کے باوجود مذکورہ خریداروں نے وہاں کمپاؤنڈ کی تعمیر کے ساتھ کسانوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔

میمورنڈم  میں اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس قدیم راستے کو کسانوں اور ان کے ٹریکٹر و بیل گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے باقی رکھنے اور گرام پنچایت کی جانب سے منظور شدہ منصوبے کے مطابق وہاں سڑک تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور کسانوں کوراحت دلائی جائے۔ بصورت دیگر اس علاقے کے کسانوں کی طرف سے شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

اس موقع پر سنگھا کے صدر تمپّا جٹپا، وینکٹرمنا ایم نائک، دیوراج ایل نائک، کملا منجیا نائک، للیتا نارائن نائک، بھارت منجو ناتھ نائک، ماستمّا بڈیا نائک اور دیگر بہت سارے افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔