بلندشہر تشدد بھیڑنے نشانہ بناکر انسپکٹرکا قتل کیا 4گرفتار،87 کے خلاف مقدمہ درج۔سبودھ کمارکی موت سرمیں گولی لگنے سے ہوئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 11:44 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،6؍دسمبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) اترپردیش کے بلند شہر میں پیر کو گؤکشی کی افواہ پھیلنے کے بعد ہوئی فائرنگ، پتھراؤ اور آتشزنی کے واقعہ کے بعد حالات معمول کے مطابق اور پرامن ہیں اس معاملے میں27لوگوں کے خلاف نامزد جبکہ 87نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ریاست کے اڈیشنل ڈی جی پی(نظم و نسق) آنند کمار نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلند شہر کے سیانا علاقے کے چنگراوٹی پولیس چوکی پر پیش آئے واقعہ میں ابھی تک 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار لوگوں میں چمن، دیوندر، ستیش اور اروند چوہان شامل ہیں۔ پولیس کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ بلند شہر میں حالات معمول پر ہیں اور دفعہ144نافذ ہے ۔ ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ شروع کی جاچکی ہے ۔واقعہ کی غیر جانبداری سے جانچ کے لئے ہی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے ۔ پولیس کسی بھی بے قصور کو جیل نہیں بھیجے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں اس واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کا نام سامنے نہیں آیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھیڑ نے کس وجہ سے مشتعل ہوکر پتھراؤ، فائرنگ اور آتشزنی کی ان سبھی نکات کی جانچ کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بلندشہر میں مبینہ گؤکشی کولے کر ہوئے ہنگامہ میں انسپکٹر سبودھ کمارسنگھ کو گولی مارنے سے پہلے پیٹا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر کے سر میں گولی لگنے سے ان کی موت ہوئی۔

قبل ازیں اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر آنندکمار نے کہاتھاکہ ڈاکٹروں نے سر میں کسی تیز دھار شئے سے چوٹ لگنے سے موت کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی تصدیق ہوئی۔ ہنگامہ کے بعد کچھ ویڈیو میں ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ بھیڑ کو سمجھا رہے انسپکٹر سبودھ کمارسنگھ کو نشانہ بناکر قتل کیا گیا ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ مشتعل ہجوم سبودھ کمار کا ویڈیو بنارہا ہے اور گولی لگنے کی بات کررہا ہے۔  معلوم ہوکہ مشتعل بھیڑ، سبودھ کمارکی سرویس پستول اورتین موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوگئی ہے۔ غور طلب ہے کہ انسپکٹر سبودھ داوری کے اخلاق قتل معاملے کی جانچ افسر بھی رہ چکے تھے ۔سبودھ کمار اخلاق قتل معاملہ کے وقت جارچا تھانے میں تعینات تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...