گوری لنکیش قتل کیس میں دوسرا ملزم حراست میں،معاملے میں 560 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ آج یا کل عدالت میں پیش ہوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 11:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کی جانچ میں مصروف خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی جانچ میں ایک اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے اس معاملے میں ایک اور مشتبہ ملزم پروین عرف سچیت کمار کو گرفتار کرلیا ہے جو منگلور کا متوطن ہے۔ اس سے پہلے پروین کو غیر قانونی اسلحہ کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اسے گوری لنکیش قتل معاملے میں ایک ملزم گردانہ گیا ہے۔ اس سے پہلے خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کے ٹی نوین کمار کو اس کیس میں گرفتار کیاتھا پوچھ تاچھ کے دوران اس نے پروین کا نام لیا۔ اس سلسلے میں شہر کی تیسری اے سی ایم ایم عدالت میں پیش کئے گئے دستاویزات میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کو شدت سے آگے بڑھایا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے باڈی وارنٹ کی بنیاد پر پروین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تحقیقات کے دوران ایس آئی ٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پروین نے نوین کے ساتھ گوری لنکیش کے گھر کے کئی مرتبہ چکر کاٹے اور مبینہ حملہ آوروں کو راجہ راجیشوری نگر علاقے میں واقع گوری لنکیش کے گھر تک آنے اور یہاں سے آسانی سے فرار ہونے کے راستوں کی نشاندہی کرائی تھی۔ اس علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے مناظر کی بنیاد پر یہ گرفتار عمل میں آئی ہے۔ ایس آئی ٹی کے ایک افسر نے بتایاکہ پروین سے پوچھ تاچھ جاری ہے تاکہ قتل کے کی اس سازش کی گہرائی تک پہنچ سکیں۔اس دوران خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گوری لنکیش کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری بھی کرلی ہے، جبکہ ملزم نوین کیس میں ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ پچھلے کئی ماہ سے جاری جانچ کی بنیاد پر تحقیقاتی ٹیم نے 560 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کی ہے جو ایک دو دنوں میں عدالت میں پیش کردی جائے گی۔ چارج شیٹ میں نوین کا تذکرہ کیاگیا ہے، اس پر مبینہ حملہ آوروں کا ساتھ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گواہوں کے بیانات ، فورنسک لیاب کی رپورٹوں اور نوین سے کی گئی پوچھ تاچھ کی بنیاد پر یہ چارج شیٹ تیار ہوئی ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران نوین نے پولیس کویہ بھی بتایا کہ گوری لنکیش کو قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے سری رنگا پٹن میں دوبارہ تربیت حاصل کی تاکہ ایک اور ترقی پسند ادیب کے ایس بھگوان کا قتل کیا جاسکے۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ ملزم نوین نے اپنے وکیلوں کے ذریعے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد ضمانت حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم بھی اسی جدوجہد میں ہے کہ کسی بھی طرح نوین کو ضمانت نہ ملے اور اس سے پوچھ تاچھ کرکے مزید ملزمین کو حراست میں لیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔