گوری لنکیش قتل:گدگ سے تین مشکوک افراد گرفتار حقیقت کاپتہ لگانے کیلئے پوچھ گچھ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12/نومبر(ایس او نیوز) خاتون صحافی گوری لنکیش قتل کے معاملہ کی جانچ کررہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی)تین مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ یاد رہے کہ5؍ستمبر کو خاتون صحافی گوری لنکیش پرگولیاں چلاکر قتل کردیاگیاتھا۔ ریاستی حکومت نے قاتلوں کے سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرنے کے لئے اس معاملہ کی جانچ کی ذمہ داری خصوصی تفتیش ٹیم کو سونپی ہے۔ جو مختلف زوایوں سے جانچ کررہی ہے۔ مذکورہ ٹیم نے خفیہ کیمروں کے فوٹیج میں قید نقاب پوش قاتلوں کا سراغ لگانے کے لئے تین افراد کے خاکہ جاری کرکے عوام سے اس سلسلے میں تعاون کرنے اور قاتلوں کا پتہ لگانے پر فوری پولیس کو اطلاع دینے کی گزارش کی تھی۔ اس دوران گدگ میں تین مشکوک افرادکے متعلق عوام نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے خصوصی تفتیشی ٹیم کے افسران کو اس بات کی اطلاع دی۔ جس کی بنیادپر خصوصی ٹیم نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ تین افراد کو اپنی حراست میں لے لیاہے۔ ذرائع سے پتہ چلاہے کہ ایس آئی ٹی ٹیم تینوں مشکوک افراد کو شہر لاکر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے اورگوری لنکیش قتل کے معاملہ میں ملوث ہیں یا نہیں اس کی بھی تمام زاویوں سے جانچ کررہی ہے۔ گوری لنکیش قتل کا معاملہ پیش آئے دو ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگاہے۔ ایس آئی ٹی ٹیم دن رات اپنی کارروائی کرتے ہوئے قاتلوں کا سراغ لگانے میں جڑی ہوئی ہے اور کئی ثبوت اکٹھاتو کرلیاہے لیکن ابھی تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہی دکھائی ہے۔ 5؍ستمبر سے اس قتل کے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ دن رات خصوصی جانچ ٹیم کارروائی میں لگی ہوئی ہے۔ اس خصوصی تفتیشی ٹیم میں جملہ 61 افسران کام کررہے ہیں ۔ تقریباً اب تک 600 خفیہ کیمروں کے فوٹیج کی جانچ کی جاچکی ہے۔ مذکورہ ٹیم دو ہزار گھنٹوں سے بھی زائد وقت بیٹھ کر خفیہ کیمروں میں قید مناظر کا بھی مشاہدہ کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ سے بھی زائد فون کالس کی تفصیلات حاصل کئے ہیں نیز 500سے زائد افراد سے تفتیشی ٹیم نے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ قاتلوں کے سرخ پلسر موٹر سائیکل کا استعمال کئے جانے کا پتہ لگنے پر تفتیشی ٹیم8؍ہزار مذکورہ پلسر گاڑیوں کی بھی جانچ کرچکی ہے۔ اس دوران ریاستی وزیر داخلہ رام لنگاریڈی نے گوری لنکیش قتل کے معاملہ میں ملزمین کا سراغ لگنے کی بات کہی ہے اور جانچ مزید جاری ہے۔ تفتیشی ٹیم کو مکمل جانچ کے بعد ہی مقتولہ گوری لنکیش کے قاتلوں کا سراغ لگے گا۔ خصوصی تفتیشی ٹیم کرناٹک کے علاوہ مدھیہ پردیش ، اترپردیش سمیت 4؍ ریاستوں میں بھی قاتلوں کا سراغ لگارہی ہے۔ گوری لنکیش کے قاتلوں کی کسی تنظیم کے ساتھ وابستگی نہیں ہے لیکن کسی ایک تنظیم کی جانب سے قاتلوں کی پشت پناہی کئے جانے کے متعلق بھی تفتیشی ٹیم نے اپنی جانچ سے پتہ لگایاہے۔ خصوصی تفتیشی ٹیم مختلف زاویوں سے اس کی جانچ کررہی ہے۔جن میں مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اس میں انہیں کامیابی حاصل ہوگی یا نہیں وہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...