گوری قتل معاملہ کی تحقیقات تقریباً مکمل چارج شیٹ پیش کرنے ایس آئی ٹی کی تیاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2018, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17ستمبر(ایس او نیوز)کرناٹک کی سرکردہ صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ عنقریب عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی جائے گی۔ اس ضمن میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) نے تمام تیاریاں کرلی ہیں ۔ قتل کے کلیدی ملزم پرشورام واگھمورے سمیت کئی ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔قتل کیلئے استعمال کی گئی پستول، بائک ضبط کرلی گئی ہے۔ جدید تکنیک کااستعمال کرتے ہوئے ثبوت وشواہد اکٹھا کرلئے گئے ہیں ۔ ا ن تمام تفصیلات کے ساتھ فرد جرم تیار کی گئی ہے ۔ عنقریب عدالت میں پیش کردی جائے گی ۔ اس بات کی اطلاع ایس آئی ٹی کے سینئر افسروں نے دی ہے۔

روشن خیال مفکر ایم ایم کلبرگی کے قتل سے متعلق ملزم گنیش مسکین اور امیت بدی سے بروز ہفتہ سی آئی ڈی کے ذریعہ پوچھ گچھ کی گئی ۔ تفتیشی افسروں نے کلبرگی قتل معاملہ میں امول کالے کو کلیدی ملزم قرار دیا ہے ۔ گوری لنکیش اور ایم ایم کلبرگی کے قتل کیلئے ایک ہی پستول استعمال کئے جانے کی تصدیق گجرات فارنسک سائنس لیبارٹری نے بھی کردی ہے ۔ اس لئے ایس آئی ٹی کے افسر ایم ایم کلبرگی کے قتل کی گتھی بھی بہت جلد سلجھانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔گوری لنکیش قتل کے لئے بلیک پلسر بائک استعمال کی گئی تھی ۔ مہاراشٹرا کی اے ٹی ایس ٹیم نے اس بائک کا پتہ لگالیا ہے ۔ کلبرگی کے قتل کے موقع پر بھی اس بائک کواستعمال میں لانے کاانکشاف سی آئی ڈی کی تحقیقات سے ہوا ہے ۔ ایک طرف بنگلور دفتر میں سی آئی ڈی ٹیم ملزموں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ، دوسری طرف سی آئی ڈی کی ایک اور ٹیم مہاراشٹرمیں تحقیقات کے لئے خیمہ زن ہے ۔گوری لنکیش قتل معاملہ کی تحقیقات میں جٹی ایس آئی ٹی آخری مرحلہ کو پہنچ گئی ہے۔ ڈابولکر ،کلبرگی اور گوری لنکیش ان تینوں کے قتل معاملہ میں گرفتار ملزموں کے ملوث ہونے کاشبہ ہے ۔ عنقریب تینوں قتل معاملات کے حل ہوجانے کی امید ہے ۔ چارج شیٹ میں قتل کیلئے استعمال کی گئی گن ، بائک ، سی سی ٹی وی فوٹیج ،موبائل کالس تفصیلات اور ملزموں کی پناہ حاصل کردہ کمین گاہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔