مصر: صدارتی انتخابات میں السیسی کے متوقع حریف کون ہیں؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th January 2018, 1:12 PM | عالمی خبریں |

دبئی، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مصر کی سیاسی جماعت ’الغد‘ نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ’الغد‘ کی طرف سے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے مقابلے کے لیے جماعت کے صدرسی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔مصطفیٰ موسیٰ اپنے کاغذات نامزدگی آخری تاریخ سے قبل جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ آج سوموار کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ان کی جماعت نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کے 20 ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق الغد کے چیئرمین جو مصر کی عرب قبائل کونسل کے چیئرمین بھی ہیں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں صدر السیسی کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ موسیٰ مصطفیٰ موسیٰ 2005ء میں الغد پارٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ اس وقت جماعت کی قیادت ایمن نور کے پاس تھی۔ 2011ء میں الغد پارٹی نے انہیں دوبارہ شامل کرنے کے بعد جماعت کا صدر مقرر کردیا تھا۔گرچہ موسیٰ مصطفیٰ موسیٰ کوئی مضبوط امیدوار نہیں تاہم وہ مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔