سرسی : جنگلات کی چوری روکنے کےلئے عملے کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری : شانت ویر شیوپا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2018, 7:20 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:11/ستمبر(ایس اؤ نیوز) جنگلات کی چوری روکنے کے لئے فاریسٹ عملے کو جدید ہتھیار اور ضروری سواریاں مہیا کرنے کی ایڈیشنل ضلع عدالت کے منصف شانت ویر شیوپا نے کہی۔

وہ یہاں منگل کو منعقدہ قومی فاریسٹ یوم  شہداں کے موقع پر شہیدوں کو سلامی دینے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ محکمہ کا عملہ جنتا متحرک و سرگرم رہتاہے اس سے کہیں زیادہ جنگل چور ایک قدم آگے رہتے ہیں۔ اس کو روکنے کے لئے خاص کر عملے کے ساتھ عوام کاتعاون ضروری ہونےکی بات کہی۔ موصوف نےکہا کہ جنگل کی حفاظت صرف عملہ کا فرض نہیں ہے بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے وہ اس سلسلے میں اپنا فرض ادا کریں۔

کینرا زون کے فاریسٹ آفیسر اشوک باسرکوڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں امن اور انتظامات کے لئے پولس اور فوج کی طرح جنگل کی حفاظت کے لئے فاریسٹ عملہ محنت کرتاہے۔ فاریسٹ عملے کو کئی مرتبہ ذہنی اعتبار سے پست کرنے کے واقعات پیش آتے ہیں، مگر فاریسٹ کا عملہ ان کا سامنا کرتے ہوئے جنگل کی حفاظت کرتاہے۔ جنگلات کے تحفظ کے دوران اپنی جانیں کھونے والے شہدوں کے اعزاز میں ہوا میں گولیاں داغ دے کر انہیں سلامی دی گئی ۔ افسران نے شہیداں کے یادگار کی گل پوشی کی ۔کاروار پولس محکمہ کے عملے نے  بیانڈ اور توپ کا اعزاز کا انتظام کیا تو ڈی سی ایف سدرشن این ڈی ، اے ایس پی ناگیش ،ایس جی ہیگڈے موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔