سرسی:بیٹی سے ملاقات کے لئے شہر سے باہر جانا مہنگا پڑا۔ چوروں نے گھر میں گھس کر مچائی لاکھوں کی لوٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2018, 12:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرسی 9؍جولائی (ایس او نیوز)سرسی نہرو نگر کے رہنے والے عبدالشکور اور ان کے اہل خانہ کو اپنی بیٹی سے ملاقات کے لئے تیرتھ ہلّی میں واقع اس کے گھر جانا بڑا مہنگا ثابت ہوا کیونکہ ان کی غیر حاضری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے گھر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دی ہے جس سے انہیں لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔

کہتے ہیں کہ شہر سے باہر جاتے وقت انہوں نے ایک عمر رسیدہ شخص کو گھر میں موجود جانوروں کو چارہ ڈالنے کی ذمہ داری دی تھی۔ وہ شخص روزانہ ایک خاص وقت پر آکر یہ کام انجام دیتا تھا۔ لیکن اتوار کے دن جب وہ گھر پر پہنچا تو دروازے کا تالا ٹوٹا ہو اتھا۔اس نے آس پاس کے لوگوں کو اس کی خبر کردی۔اس کے بعد پڑوسیوں نے پولیس اور عبدالشکور کوگھر میں چوری ہونے کی اطلاع دی۔گھر والوں نے واپس لوٹ کر معائنہ کیاتو پتہ چلا کہ الماری میں موجود تقریباً65 ہزار روپے اور 2تولہ وزنی سونے کے زیورات اور آدھا کیلو وزنی چاندی کے سامان پر چوروں نے ہاتھ صاف کردیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ مزید تحقیقات کے لئے کاروار سے فنگر پرنٹ ماہرین کو طلب کرلیا۔اے ایس پی ناگیش نے جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد سرکل انسپکٹر گریش کی نگرانی میں تفتیش کے لئے ضروری رہنمائی کی۔ مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ششی کمار نے کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...