سرسی :ریت سپلائی کانٹراکٹروں کی من مانی :دوگنی قیمت پر مشتعل کانٹراکٹرس نے سواری روک کر احتجاج کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th May 2017, 3:48 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:28/مئی (ایس اؤنیوز)ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ریت سپلائی کے لئے قیمت طئے کرنے کے بعد بھی ریت سپلائی کانٹراکٹرس کی من مانی پر اعتراض جتاتے ہوئے سرسی کے کانٹراکٹروں سنیچر کو کمٹہ ۔ ہوناور سے سرسی سے جانے والی ریت لاریوں کو روک کر تمام کو مناسب دام پر ریت سپلائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہر کے راگھویندر سرکل ، نیلکنی وغیرہ مقاما ت پر 10سے زائد ریت سپلائی لاریوں کو روک کر سرسی اے سی دفتر کے روبرو کھڑا کیا۔ اور اے سی سے ملاقات کرتےہوئے انہیں توجہ دلائی کہ ڈی سی نے مناسب قیمت طئے کرنےکے باوجو د کمٹہ اور ہوناور کی طر ف سے ریت سپلائی کرنےو الی لاریاں من مانی کررہی ہیں ڈی سی حکم نامےکی دھجیاں اڑارہے ہیں، جس کے نتیجے میں غریبوں اور متوسط طبقے کے لئے گھروں کی تعمیر ایک خواب بنتا جارہاہے ، ایک لوڈ ریت سپلائی کے لئے 25-30ہزاررو پئے اداکرنا مشکل ہے ، فوری طورپر سواریوں کےلئے مناسب قیمت طئے کرکے کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ اس موقع پر سنگھ کے شیام سندربھٹ، سنتوش نائک، رمیش نائک، انجنئیر اسوسی ایشن کے انیل نائک سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔