سرسی میں چار پہیہ والی سواریوں کو وھیل لاک : ٹرافک نظام کی درستی پر کمربستہ پولس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th March 2019, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:11؍مارچ (ایس او نیوز) دن بدن ترقی کی طرف گامزن شہر سرسی میں ٹرافک نظام ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہاہے، جہاں دیکھووہاں سواریوں کو پارک کرکے مالکان چلے جاتے ہیں جس سے ٹرافک متاثر ہورہی تھی، اسے  دیکھ کر سرسی پولس نے چار پہیہ والی سواریوں کو وھیل لاک لگانا شروع کردیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محکمہ پولس کی جانب سے پیر سے چار پہیہ والی سواریوں کو وھیل لاک لگانا شروع کردیا گیا ہے، اب سواری مالکان کو جہاں جگہ ملے، وہاں سواری پارک کرکے چلے جانا  آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ ایسی صورت میں پولس خاموشی کے ساتھ ان کی سواری کووھیل لاک لگا کر نکل جاتی ہے۔ عین وقت پر اپنی سوار ی کو لےکر نکلنا دشوار ہوگا۔ اس کے لئے ضروری ہوگا کہ پہلے آپ پتہ کریں کہ کس پولس تھانے کی  پولس نے وھیل لاک لگایا ہے۔ پتہ چلنے کے بعد متعلقہ پولس تھانے جاکر جرمانہ عائد کرنےکے بعد تمہاری سواری چلنے کے لائق بنے گی۔ پیر سے جاری ہوئی یہ کارروائی سواریوں کے لئے چوکنا کرتی ہے کہ سواری کھڑی کرنے سے پہلے سومرتبہ سوچ لیں ورنہ سواری وہیں رہے گی پھر آپ مارے مارے  پولس تھانے کے چکر لگاتے رہیں گے، اور جب تک تھانہ پہنچ کر  جرمانہ ادا نہیں کریں گے،  آپ کی سواری نہیں  چلے گی۔ پولس کی متعلقہ کارروائی کی عوام ستائش کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...