بھٹکل میونسپالٹی میں خودسوزی کا معاملہ؛ سابق وزیر اور سرسی رکن اسمبلی ویشویشور ہیگڈے کاگیری کا بھٹکل دورہ؛ بلدیہ انتظامیہ کو قرار دیا ذمہ دار (وڈیو کلپ کے ساتھ)

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2017, 8:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:9/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے دوران خود سوزی کے ذریعےہلاک ہونے والے  رام چندرنائک معاملے کی مکمل جانچ ہونی چاہئے اور اس    واردات کے لئے کون ذمہ دار ہے اُسے عوام کے سامنے ظاہر کرنا چاہئے، اس بات کا مطالبہ  سرسی رکن اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری  نے کیا ۔ وہ یہاں پیر کی شام سرکٹ ہاؤس میں اخبارنویسوں سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے  حکومت سے مہلوک کے خاندان کو 10لاکھ روپیے کے معاوضہ کافوری طور پر مطالبہ کیا۔ کاگیری نے  کہاکہ بلدیہ کے سامنے ہوئے احتجاج کے دوران کو ئی بھی ڈکیتی کا معاملہ نہیں ہوا تھا، لیکن پولس نے سیاسی دباؤ کے چلتے بی جےپی کے گوند نائک اور کرشنانائک کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج  کیاہے جو  قابل مذمت ہے۔ انہوں نے ریاستی کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دشمنی کی سیاست کررہی ہے ، انہوں نے مانگ کی کہ پولس فوری طورپر درج شدہ کیس کو واپس لیں اور دونوں بی جے پی لیڈران کی فوری طور پر ضمانت پر رہائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے  بھٹکل بلدیہ دکانوں کی نیلامی کے لئے بھٹکل میونسپالٹی  کی انتظامیہ کو  ذمہ دارقرار دیا۔ اور کہا کہبلدیہ انتظامیہ نے اگر  وقت پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا ہوتا  تو ایسے حالات  پیدا  نہ ہوتے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ میونسپالٹی انتظامیہ نے پرانے دکانداروں کو ہی دکانیں نیلام کئے جانے کو لے کر پانچ مرتبہ قرارداد منظور کرکے ڈپٹی کمشنر کو روانہ کئے تھے تو میونسپالٹی انتظامیہ کیسے ذمہ دارہوسکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ صرف قرارداد منظور کرکے روانہ کرنے سے کام نہیں ہوتا، تعلقہ کے ایم ایل اے اور ضلعی انچارج وزیر کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔

ریاست کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی درستگی نہ ہونے پر کاگیری گرم؛

ریاست کرناٹک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی درستگی نہ کئے جانے اور اکثر علاقوں میں سڑکوں پر بڑے بڑے گڈھے پیدا ہوجانے کو لے کر کاگیری ریاستی  حکومت پر گرم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ صرف بنگلورو میں ہی نہیں ، ریاست کے دیہی علاقوں میں بھی سڑکوں کی درستگی  نہیں ہوئی ہے، حکومت سڑک کی نگرانی ، اس کی مرمت اور سڑکوں کی درستگی  کے لئے فنڈ  منظور نہیں کررہی ہے ، کاگیری کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے پاس  سڑکوں کی ترقی کے لئے کافی پیسہ موجود ہے لیکن ٹینڈر کی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

ماترپورنا منصوبہ  کو ڈھنگ سے جاری کرنے کا مطالبہ

حالیہ طورپر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ماترپورنا نامی منصوبہ کے متعلق کاگیری نے سوال کیا کہ حاملہ عورتیں دوپہر کے کھانے کے لئے اپنا بڑا پیٹ لے کر انگن واڑی مراکز پر کیسے جائیں گی ؟ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے حکومت کا منصوبہ اچھا ہے، مگر یہ منصوبہ ساحلی اور ملناڈ کے علاقوں کے لئے مناسب نہیں ہے، حکومت کو چاہئے کہ  مقوی غذاوں کو  گھر تک پہنچانے کا انتظام کریں۔ انہوں نے آنگن واڑی مراکز پر کھانے کے لئے جانا حاملہ خواتین کے لئے ناممکن قرار دیا اور کہا کہ حاملہ عورتوں کو انگن واڑی لے جانے کے لئے مزید ایک ساتھی کی ضرورت پڑے گی اور خواتین اپنا گھربار چھوڑ کر دوپہر کے کھانے کے لئے پیدل سفر نہیں کرسکے گی۔

کاگیری نے بعد میں  آسارکیری میں واقع  مہلوک رام چندرنائک کے گھر پہنچ کر خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کی اور اُنہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ایم جی نائک، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، دنیش نائک، سنیل بی نائک، سبرائے دیواڑیگا، موہن نائک، روی نائک جالی ، لکشمن نائک، سنتوش نائک، ایشور نائک، پرمود جوشی وغیرہ موجود تھے۔

ویشویشور ہیگڈے کاگیری کی بھٹکل آمد اور اخبارنویسوں کے ساتھ بات چیت کی وڈیو کلپ

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : کتابوں کا مطالعہ انسان کو اعلیٰ مقام پر لے جاتاہے: بیلکے ہائی اسکول میں شیوانی شانتا رام کا خطاب

کتابیں طلبا کی عقل و شعور کی قوت میں اضافہ کرتی ہیں ، عقل کا بہترین استعمال کرنے میں معاون وممد ہوتی ہیں، کتابوں کے مطالعہ سے انسان اعلیٰ مقام تک پہنچ سکتاہے۔ ان خیالات کااظہار بھٹکل کی صنعت کار شیوانی شانتارام نے کیا۔

منگلورومیسکام مزدوروں کو لگا ہائی ٹینشن وائر کا جھٹکا۔ ایک ہلاک 8شدید زخمی

مارائوور بس اسٹائنڈ  کے قریب  الیکٹرک کا نیا کھمبا نصب کرنے میں مصروف منگلورو الیکٹرک سپلائی کمپنی (میسکام) کے مزدور ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آنے سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بجلی کے جھٹکے لگنے سے دیگر 8مزدور شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے نجی اسپتال لے جایا ...

بھٹکل بس اسٹائنڈ کی عمارت گرنے کے بعد متبادل انتظام نہ ہونے سے مسافر پریشان؛ قومی شاہراہ کا کنارہ ہی عوام کے لئے بس اسٹائنڈ

بھٹکل بس اسٹانڈ کی عمارت منہدم ہوکر دو دن  گزرنے کے بعد بھی بسوں کے ٹھہرنے اور مسافروں کے لئے متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ کا کنارہ ہی مسافروں کے لئے بس اسٹانڈ بن گیا ہے۔

مدینہ کالونی اور حنیف آباد میں بنیادی سہولتوں کا فقدان۔ مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پھردیاگیا اے سی کو میمورنڈم

مدینہ ویلفئیر سوسائٹی ، مدینہ کالونی بھٹکل کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ وہ از خود تعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت افسران کے ساتھ مدینہ کالونی اور حنیف آباد علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کریں۔

مرڈیشورکی بینا وئیدیا اسکول میں طلبا کے لئے تحریری صلاحیت پر تربیتی کیمپ  

بینا وئیدیا انٹر نیشنل پبلک اسکول مرڈیشور میں  14جولائی 2018کو طلبا میں تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں لکھنےکی ترغیب دلانے کےمتعلق جماعت نہم ، دہم اور پی یو سکینڈ کے لئے ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیاگیا۔

کرناٹک کے اراکین پارلیمان کو آئی فون کا تحفہ دینے پر وزیر تنازعے میں گھِر گئے؛ بی جے پی نے کی مخالفت ؛راہل گاندھی نے طلب کیا جواب

وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی طرف سے ریاست کے سبھی اراکین پارلیمان کو تحفے میں قیمتی آئی فون دینے کا معاملہ تنازعے کے گھیرے میں آگیا ہے۔ ہر طرف سے وزیر موصوف کے اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے ، یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور کانگریس اعلیٰ کمان نے بھی وزیر موصوف کے اس اقدام ...

کمار سوامی کی آنسو پر سیاست جاری، کانگریس نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ کمار سوامی کو آنسو بہانا پڑے:کرشنا بائرے گوڈا

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے ایک جلسۂ عام میں آنسو بہانے کے معاملے پر سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔آج ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈا نے وزیر اعلیٰ کی اس حرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کو آنسو بہانے کی نوبت آئے اس کے لئے ...

فطری اعتبار سے میں جذباتی ہوں : کمار سوامی

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ سرکاری فیصلے لینے میں وہ جتنے سخت ہیں کسی کا دکھ دیکھنے پر وہ اتنے ہی جذباتی ہوجاتے ہیں۔ آج دہلی میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ان کی فطرت جذباتی ہے اس کے لئے وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ ریاستی عوام کی مشکلات ان سے ...

شہر میں عازمین حج کے لئے یک روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام، سفر حج میں رضائے الہٰی کو مقدم رکھیں: روشن بیگ

ریاستی حج کمیٹی کے ذریعے امسال سفر حج بیت اﷲ پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے آج بنگلور پیالیس کے ٹینس پویلین میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔رکن اسمبلی اور ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین جناب روشن بیگ نے اس موقع پر عازمین حج سے مخاطب ہوکر انہیں سفر حج بیت اﷲ پر ...

مفت بس پاس کی فراہمی کا فیصلہ جلد: وزیر تعلیمات، تعلیمی مافیا ملک کے تعلیمی نظام پر حاوی : روشن بیگ

ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات این مہیش نے اعلان کیا ہے کہ طلبا کو مفت بس پاسوں کی فراہمی کے لئے محکمۂ تعلیمات کی طرف سے 25 فیصد رقم فراہم کی جائے گی۔آج وسنت نگر میں محکمۂ تعلیمات بنگلور ضلعی انتظامیہ اور روٹری بنگلور آرکٹ کی جانب سے سرکاری کنڑا اور تمل اسکول کی نئی ...

وزیراعلیٰ خوش رہیں تو عوام بھی خوش رہیں گے: ڈی کے شیوکمار

ریاستی و زیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اگر خوش رہے تو ریاست بھی خوش رہے گی۔اسی لئے سب کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وزیر اعلیٰ کو خوش رکھیں اور ریاست کا انتظامیہ چلانے میں ان کا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ کمارسوامی کی طرف سے آنسوبہائے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ...