سرسی اور اطراف میں سرگرم ہے لاولد جوڑوں کو اولاد ہونے کی دوائی کے نام پر دھوکہ دینے والا گروہ ۔ عوام رہیں ہوشیار!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرسی 25؍مارچ (ایس او نیوز) پچھلے تین چار مہینوں سے سرسی ، سداپور اور اس کے اطراف میں ایک گروہ سرگرم ہے جو لاولد جوڑوں کو اولاد ہونے کا یقین دلاکر دوائیاں فروخت کررہا ہے اوربھاری رقم وصول کررہا ہے ، جب کہ دوائیوں کاکوئی مثبت اثر نہیں ہوتا۔

معلوم ہوا ہے کہ ان دھوکے باز دوافروشوں کے جال میں دیہاتی علاقے کے عوام پھنس رہے ہیں۔ دھوکہ دہی کا تازہ واقعہ سرسی کے ہیپانلّی میں ایک جوڑے کے ساتھ پیش آیا ہے جس میں حمل ٹھہرنے اور بچہ پیدا ہونے کا یقین دلاکر کچھ دوائیاں دیتے ہوئے ایک شخص نے تقریباً 30ہزار روپے وصول کرلیے اور پھر لاپتہ ہوگیا۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لاولد جوڑے کو دھوکہ دینے کے لئے کوئی بڑا گروہ کام کررہا ہے۔ یہ لوگ کہیں پر آشا کارکن اور کہیں پر بنگلورو اسپتال کے نمائندے بن کر ان لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں جن کے یہاں شادی کے بعد بچے نہیں ہوتے۔ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ سرکاری سروے میں ان کانام لاولد جوڑوں میں درج ہوا ہے اس لئے ایسے افراد کی مدد کے لئے انہیں بھیجا گیا ہے۔ جب لوگ ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آجاتے ہیں تو یہ لوگ دو گولیاں دیتے ہیں اور ایک ہفتے بعد مزید دوائیاں فراہم کرنے کا وعدہ کرکے رقم وصول کرلیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا موبائل نمبر بھی دے جاتے ہیں، جو کہ بعد میں نقلی ثابت ہوتا ہے۔

سرسی پولیس اسٹیشن میں اس طرح کا معاملہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ اگر کہیں بھی اس قسم کی باتیں کرنے اور دوائیاں فراہم کرنے والا کوئی شخص نظر آتا ہے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں اور ان جعلسازوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...