بھٹکل 20/اپریل(ایس اؤنیوز) شری ماری کامبا کرکٹ اسوسی ایشن سرسی کے زیرا ہتما م انڈر 23 لیدربال ٹی -20ضلعی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل کی الفلاح یوتھ سرویس اسوسی ایشن کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں سداپور کی ٹیم کو 81رنوں سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا، جس کے ساتھ ہی الفلاح کو ٹورنامنٹ کی چمپئین ٹیم قرار دیتے ہوئے 20ہزاروپئے نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ رنرزاپ سداپور کی ٹیم کو 12ہزار روپئے نقد مع ٹرافی سے نوازاگیا ہے۔
الفلاح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 146رن بنائے۔ جواب میں سداپور کی ٹیم 14.3اوور میں صرف 65رنوں پر ہی آل آوٹ ہوگئی۔ الفلاح کی طرف سے افرار ائیکری نے 46اور وصام نے 16نے رن بنائے،مخالف ٹیم کے ہرشا اور ابھیشک نے 21، 21 رن دے کر 2، 2 وکٹیں اور محسن شیخ نے 19رن دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔
سداپور ٹیم کے کھلاڑی جب بلے بازی کے لئے میدان میں اترے تو الفلاح کی بہترین گیند بازوں نے سداپور کے کھلاڑیوں کو کُھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور صرف14.3اووروں میں ہی پوری ٹیم کا بوریا بستر باندھ کر میدان کے باہر کردیا۔
الفلاح کی طرف سے افرار ائیکری بہترین بلے بازی کے ساتھ ساتھ بہترین گیندبازی کا بھی مظاہرہ کیا اور صرف 13رن دے کر 3وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، الفلاح کے اسماعیل نے تھی 14رن دے کر 3وکٹ لے کرمخالف ٹیم کے چھکے چھڑانے میں کامیاب رہے۔ الفلاح کے افرار ائیکری کو میں آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب ٹورنامنٹ میں بہترین آل راؤنڈر پرفارمنس پیش کرنے والے الفلاح کے ہی سرفراز خطیب کو دیاگیا ۔ الفلاح کےاسماعیل خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین گیند باز اور الفلاح کے افرار ائیکری کو ہی بہترین بلے باز کے خطاب سے نوازا گیا ۔ بیسٹ وکٹ کیپر کا خطاب سداپور کے محسن شیخ کو دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں اترکنڑا ضلع سے کل 6ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ٹورنامنٹ 16سے شروع ہوا تھا، آج 20اپریل کو فائنل کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔