سرسی :کچی دار چینی  ، پتوں کی غیر قانونی سپلائی :اشیاء، سواری ضبط، ملزمان فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2017, 10:13 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 22/فروری    (ایس او نیوز)  کچی دارچینی ( دال چینی )، پتے وغیرہ غیر قانونی طورپر سپلائی کرنے کے دوران پولس نے چھاپہ مارکر سامان سمیت سواری کو اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ بنواسی کے فاریسٹ زون میں پیش آیا ہے۔

چھاپہ ماری کے دوران قریب 140کلو دال چینی، پتے اور سپلائی کے لئے استعمال کی گئی سواری کو فاریسٹ افسران نے ضبط کرلیا ہے، جب کہ تمام ملزمان فرار بتائے گئے ہیں۔ ملزموں کی شناخت کستوربا نگر کے فیروز باشا شونٹی اور سوگاوی کے امیش چندر چنیا کے طورپر کی گئی ہے۔ دونوں ملزمان 7 تھیلوں  میں کچی دال چینی  اور اس کے پتے وغیرہ سپلائی کرنے کی مصدقہ خبر پر فاریسٹ افسران نے چھاپہ ما ر کر ضبط کرلینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ معاملے میں فرار ہوئے ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے۔ کرناٹکا فاریسٹ قانون کے مطابق کیس درج کرلینےکی جانکاری بنواسی کے زون فاریسٹ آفیسر ایس جی پجار نے دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی