سرسی کا ایک بے سہارا خاندان۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا لڑکی کے لئے امداد کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 9:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرسی 28؍جولائی (ایس او نیوز) 25جولائی کو سرسی کے ویویکا نگر کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس کی ٹکر لگنے سے کرشنا مورتی تڈس کی موت واقع ہوگئی تھی اور اس کی 9ویں جماعت میں زیر تعلیم چھوٹی لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی۔ علاج کے لئے اس زخمی لڑکی کو ہبلی کے کیمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کرشنا تڈس کی چار اولادیں ہیں جو سب کی سب بیٹیاں ہیں۔ کرشنا محنت مزدوری کرکے کسی طرح گھر کا خرچ چلایا کرتاتھا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی بیٹیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی دھن اس کے سر پر سوار تھی۔ اس کی ایک بیٹی اس وقت ٹیچرس ٹریننگ (ڈی ایڈ) کے دوسرے سال میں زیر تعلیم ہے۔ کرشنا نے اپنی بچیوں کی پڑھائی کے لئے بینکوں اور سوسائٹیوں سے قرضے بھی لے رکھے تھے۔ اچانک حادثے میں کرشنا کی موت سے سرسی کا یہ غریب اور مفلس خاندان بالکل بے سہارا ہوگیا ہے۔ کمانے والا باپ نہیں رہا۔کھانے پینے کا کوئی انتظام کرنے والا نہیں ہے۔ رہنے کے لئے گھر نہیں ہے۔اورسب سے اہم مسئلہ ہبلی کے اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتی ہوئی دیپا کرشنا مورتی کے علاج کا خرچ برداشت کرنے کا کوئی سہارا نہیں ہے۔ دیپاکی ماں اننا پورنا اور بہنوں نے اہل خیر حضرات سے اس کی زندگی بچانے اور علاج کے لئے دل کھول کر امداد کرنے اپیل کی ہے۔

اس مجبور اور بے سہارا خاندان کی امداد کرنے کے خواہشمندمخیر حضرات اپنا عطیہ
کارپوریشن بینک سرسی IFSC code: CORP 0000116 میں اننا پورنا تڈس کے اکاؤنٹ نمبر520101231437176میں جمع کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔