سرسی میں گھاس سے بھری لاری میں لگ گئی آگ: لاکھوں روپئے مالیت کا نقصان
سرسی:11؍مارچ (ایس او نیوز) گھاس سے لدی ہوئی ایک لاری میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپئے مالیت کی گھاس اور سواری جل کر خاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بپن ہلی میں پیش آیاہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بپن ہلی دیہات کے پشوپتی دتاتریا ہیگڈے کی ملکیت والی لاری کھیت سے گھاس کا لوڈ لے کر جارہی تھی تو راستے میں بجلی کے تار چھو جانے سے آگ لگ گئی۔ لاری میں بھڑکتی آگ کو دیکھتے ہوئے عوام نے فائر برگیڈ کو خبر کی اور متعلقہ عملے نے آگ پر قابو پاکر زائد نقصان سے بچالیا۔ 1.5لاکھ روپئے کے نقصان کا انداز الگایاگیا ہے۔