سرسی : فاریسٹ افسران کا چھاپہ :40کے جی صندل لکڑی ضبط، 2ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th November 2017, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:18/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے بنواسی فاریسٹ زون حدود کے منڈگے ہلی کے جنگل میں غیرقانونی طورپر کاٹ کر سپلائی کی جارہی صندل لکڑی کو فاریسٹ عملے نے دو ملزم سمیت گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کو جنگل کے درمیان میں سے صندل کی لکڑی کاٹ کر سپلائی کرنے کی مصدقہ خبر پر فاریسٹ افسران چھاپہ مارتے ہوئے 40کے جی وزنی 14صندل کے تنوں کو اپنی تحویل میں لیا اور سپلائی کرنے والے 2ملزموں کو گرفتارکرنے کے بعد قانونی کارروائی کررہے ہیں۔

ملزمان کی شناخت منڈگے ہلی کے ہریش گوڈا اور نارائن گوڈا بتائی گئی ہے۔ شیکھر گوڈا نامی ملزم فرار بتایاگیاہے جس کی تلاش جاری ہے۔ فاریسٹ افسران جب گشت پر تھے تو انہیں جنگل کے درمیان میں سے لکڑیاں کاٹنے کی آواز آئی ، افسران جب اس طرف قدم اٹھایاتو دور سے فاریسٹ عملے کو آتے دیکھ ملزم دوڑنے لگے ، عملہ بھی ان کا پیچھا کرتے ہوئے 2ملزموں کو پکڑنے میں کامیاب ہواہے۔ ملزمان سے پوچھ تاچھ کی گئی تو کاٹی گئی صندل لکڑیوں کو چھپا رکھے جگہ کی نشاندہی ہوئی ، افسران نے لکڑی سمیت دیگر اشیاء اپنی تحویل میں لیتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیاہے۔ سرسی فاریسٹ معاون افسر این ڈی سدرشن کی رہنمائی میں بنواسی کے فاریسٹ آفیسر ونئے بھٹ کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا اس میں فاریسٹ عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...