بنواسی گرام پنچایت کے خلاف پنچایت ممبر کا احتجاج :پانی ، صفائی اور سڑک لائٹ  کی مانگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th December 2018, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :19؍ڈسمبر (ایس او نیوز) پینےکے پانی   سپلائی کا مناسب انتظام ، سڑکوں کی صفائی جیسے اہم گلی محلے کے مسائل کو حل کرنےکی مانگ لےکر تعلقہ کے بنواسی گرام پنچایت کے ممبر شیونا چنیا نے پنچایت کے روبرو احتجاج کیا۔

احتجاج کی غرض کو بتاتے ہوئے پنچایت ممبر شیونا نےبتایا کہ میرے وارڈ میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے ، ہر روز پینے کا  پانی سپلائی نہیں ہورہاہے، سڑک کی لائٹس خراب ہوکر مہینوں بیت گئے ہیں۔ اس سلسلے میں صدر پنچایت سے ملاقات کرکے گفتگو بھی کی لیکن کوئی حاصل نہیں ، بنواسی کی سڑکوں پر گندگی کا ڈھیر ہے ، سوچھ بھارت ابھیان یہاں صرف ایک خواب ہے، ایک عوامی نمائندہ ہونےکے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہا تھاتو مجبوراً احتجاج کررہاہوں۔ ممبر شیونا نے  صدر پنچایت کو صلاح دی کہ وہ پارٹی سیاست سے باز رہتے ہوئے ترقی کی سیاست کریں تاکہ کلی طورپر ہماراگاؤں ترقی پائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...