سرسی کے بسلکوپہ پرائمری اسکول میں چوری کی واردات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری : پانچ کا تعلق بھٹکل سے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2019, 9:45 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:10؍فروری (ایس او نیوز)16جنوری کو تعلقہ کے بسلکوپہ سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں ہوئی چوری واردات میں ملوث ملزموں کو  ہاویری سے گرفتار کرنے میں سرسی مضافاتی تھانہ پولس کامیاب ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ 6ملزموں میں پانچ کا تعلق بھٹکل سے بتایاگیا ہے۔

اسکول چوری معاملےکو لے کر اسکول کی صدر مدرسہ سروجنی شیوپا کوچر نے سرسی مضافاتی پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہماری اسکول کے دروازے کو توڑ کر چوری کی گئی ہے۔ پی ایس آئی شیوکمار اور ان کی ٹیم معاملے کی تفتیش میں نکلی  اور ملزموں کو گرفتارکرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزموں کی شناخت بھٹکل کے مکین محمد سپانکی ابراہیم (23)، سید مصطفیٰ سید محمد (22)، اکرم سید محمد حسین (21)، رضوان عبدالعزیز (26)،کمار مادیو کورار(26) اور شیرور کے محمد نوفل محمد (22) بتائی گئی ہے۔ ملزموں کو ہاویر ی سے سرسی لایاگیا ہے۔ چارج شیٹ داخل کرنےکے بعد ملزموں کو عدالت میں پیش کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...