سرسی میں بائک کا ہارن بجانے پر ہنگامہ : ہندو تنظیموں کی طرف سے پولس تھانہ کا گھیراؤ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th March 2017, 1:23 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :23/مارچ(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے ہر تعلقہ میںچھوٹی ، معمولی اور عام  باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور فرقہ وارانہ رنگ دے کر ہنگامہ خیزی کرنے کے ساتھ ساتھ، دو فرقوں کے درمیان نفرت پید اکرکے سیاسی مفادحاصل کرنے کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور یہ اب ہرروز کا معمول بنتا جارہاہے، پولس بھی معاملات کو وہیں عارضی طورپرہوں ہاں کے ذریعے نپٹا کر خاموش رہ جانے سے فرقہ پرستوں کے حوصلے بلندہورہے ہیں اور جو من میں آیا وہ کر گزرنے کے درپے رہتے ہیں۔ کمٹہ کے بعد ایسا ہی ایک واقعہ سرسی میں پیش آیا ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ چلتی ہوئی سواری کے دوران ہارن بجانے کو لے کر آگے والے نے پیچھے آرہے بائک سوار سے گالی گلوج اور مذہبی ہتک کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، الزام لگایا جارہاہے کہ متعلقہ بائک سوار نے مذہبی ہتک کی ہے۔ اب  اُس کے  خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے ہندو تنظیموں کے لیڈران نے پولس تھانے میں جمع ہوکر احتجاج کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی کنڑا اخبار کی رپورٹ کو اگر مانیں تومنگل کو سرسی کے نٹراج روڈ پر ونگر سواری کا ڈرائیور ستیش نے سائڈ کے لئے ہارن بجائی، اسی بات پر ناراض ونگر کے آگے چل رہی بائک کے سوار انضمام نے اتنی سی بات پر خفا ہوکر شہر کے پرانے بس اسٹانڈکے قریب ونگر سواری کو روک کر ڈرائیور ستیش کو گالی دی الزام یہ بھی لگایا گیا ہے کہ انضمام نے اُس کے ساتھ مذہبی ہتک بھی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملی تو ہندو تنظیموں کے سیکڑوں کارکنان اور لیڈران نے بدھ کی دوپہر ڈی سی پی دفتر کے سامنے جمع ہوکر مذہبی ہتک کئے ہوئے ملزم انضمام کو فوری گرفتار کرکے کارروائی کرنے کی مانگ کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرسی میں ایسے واقعات لگاتار ہورہے ہیں اورپولس مسلم طبقہ کے ایسے لوگوں کی غلطیوں پر کارروائی نہیں کررہی ہے، وہیں ہندو دھرم کا کوئی فرد کچھ کرتاہے تو فوری کارروائی کے لئے آگے بڑھتی ہیں، شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں نے پولس سے کہا کہ  قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے،اور غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم خود آگے بڑھ کر کارروائی کریں گے۔

معاملے کو لے کر ڈی ایس پی ناگیش شٹی نےکہا کہ متعلقہ معاملے پر کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔