مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی سر سید احمد خان نیشنل ایوارڈ 2016سے سرفراز

Source: S.O. News Service | By Faiq Mukri | Published on 23rd October 2016, 7:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)طبِ یونانی کی ترویج و اشاعت کیلئے تقریباً 30-28برسوں سے سرگرم سفر ’مسیح الملک حکیم خان میموریل سوسائٹی کی کوششوں اورخدمات اعتراف کرتے ہوئے سر سید احمد خان نیشنل ایوارڈ 2016سے نوازا گیا ہے۔تقسیم ایوارڈ کی یہ رنگا رنگ تقریب سماجی اورثقافتی امور میں تاریخ رقم کرنے والی اہم تنظیم ’’محفل صنم ‘‘ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔مورخہ22اکتوبر 2016کو ایوان کے غالب تاریخی آڈیٹوریم میں قریب انعقاد عمل میں آیا۔تقسیم ایوارڈ کے بعد محفل مشا عرہ بھی آراستہ کی گئی جس سے وہاں موجود ادبی اور طب یونانی کی ترویج وترقی میں نمایاں کردار اداکرنے والی دانشور شخصیات اور دیسی طریقہ علاج کو فروغ دینے میں شب روز خود کو وقف کرچکے طبی اداروں کے ذمہ داران بیحد محظوظ ہوئے۔مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کی طبی شعبے میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سر سید احمد خان نیشنل ایوارڈ 2016سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈمسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عمران اور سوسائٹی کے روح رواں معروف ہائی ٹیک یونانی معالج اورمسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی جنرل سکریٹری نے مشترکہ طور ایوارڈ حاصل کرتے ہو کہا کہ دیسی طریقہ ہائے علاج کی ترقی کیلئے خود کو وقف کردچکی تنظیم کی اس عظیم الشان حوصلہ افزائی سوسائٹی میں نئی روح پھونکی گئی ہے۔قابل مسرت امر یہ ہے کہ مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی ترقیات اور قومی راج دھانی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ جناب ہرش وردھن کے ہاتھوں سوسائٹی کو اس مؤقر ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب میں حکومت دہلی کے وزیر عمران حسین ،حج کمیٹی دہلی کے چیئر مین اور رکن اسمبلی حاجی اشراق کے ساتھ تسمیہ ایجویکشنل فاؤ نڈ یشن کے سربراہ ڈاکٹر ایس فاروق درجنوں کی تعداد میں معز اور دانشور حضرات موجود تھے۔سوسائٹی کے ہمراہ ایوارڈ حاصل کرنے میں معروف صحافی کلدیپ نیر،استاداقبال خان اورعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرووائس چانسلربریگیڈر (سبکدوش)سید احمد علی وغیر ہ ان کے اپنے اپنے میدان عمل نمایاں خدمات کا اعتراف ایوارڈ سے نواز اگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...