پابندی پر جڈیجہ کا ٹویٹ،ہم شریف کیا ہوئے، پوری دنیا ہی بدمعاش ہو گئی

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2017, 5:22 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ رہے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو آئی سی سی کے ذریعے ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی جھیلنی پڑ رہی ہے۔اس کے بعد پیر کو ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے اپنا درد بیان کیا۔جڈیجہ نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ہم شریف کیا ہوئے، پوری دنیا ہی بدمعاش ہو گئی۔آپ کو بتا دیں کہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے نمبر 1ٹیسٹ بالر جڈیجہ کو اگلے ٹیسٹ سے معطل کیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس معطلی کے بعد بھی جڈیجہ کے کھاتے میں 6ڈمیرٹ پوائنٹ (منفی پوائنٹس)نظم و ضبط ریکارڈ میں رہیں گی۔آگے 24ماہ میں یہ تعداد 8یا اس سے زیادہ ہو جاتی ہے، تو یہ چار معطلی پوائنٹ میں تبدیل ہو جائے گی۔یہ چار معطلی پوائنٹس دو ٹیسٹ یا چار ون ڈے یا چار ٹی 20انٹرنیشنل میچ پر پابندی کی مانند ہے۔ان میں سے جو بھی کھلاڑی پہلے کھیلے گا اسے معطل کیا جاتا ہے۔کولمبو ٹیسٹ سمیت گزشتہ 24ماہ میں جڈیجہ کے خلاف ڈمیرٹ پوائنٹ 6تک پہنچ گیا تھا،جس کے بعد آئی سی سی نے جڈیجہ کے خلاف یہ ایکشن لیا۔آئی سی سی نے کارروائی کے طور پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ کے علاوہ تین ڈمیرٹ پواٹ ان پر لگائے ہیں۔
کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن، جب سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں فالو آن کھیلنے اتری، تو ان کی اننگز کے 58ویں اوور میں رویندر جڈیجہ نے اپنے فالو تھرو میں گیند کو فیلڈ کرکے کریز پر موجود سری لنکا کے بلے باز دمتھ کرارتنے پر غیر ضروری تھرو کر دیا، جبکہ بلے باز نے رن لینے کوشش بھی نہیں کی تھی۔جڈیجہ کو آئی سی سی کی دفعہ 2.2.8کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ غیر مناسب یا خطرناک طریقے سے کسی بھی کھلاڑی، کھلاڑی کے معاون، امپائر یا میچ ریفری کی جانب گیند یا کوئی دیگر سامان اس طرح کی بوتل وغیرہ پھینکنا غلط ہے۔

اس سے پہلے جڈیجہ پر ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.2.11کی خلاف ورزی کے معاملے میں اکتوبر 2016میں نیوزی لینڈ کے خلاف اندور ٹیسٹ کے دوران 50جرمانے کے ساتھ تین ڈمیرٹ پواٹ لگائے گئے تھے۔تب جڈیجہ کو دو بار غیر رسمی اور ایک سرکاری انتباہ بھی دیاگیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...