بھٹکل میں ایس آئی اؤ کے زیر اہتمام  خوبصورت تعلیمی ایوارڈ پروگرام : ہائی اسکول و مدارس کے ٹاپرس کو دئے گئے ایوارڈس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2018, 9:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :17/ستمبر(ایس اؤ نیوز) مدارس کے طلبا کے لئے  مولانا عبدالباری ندوی ایوارڈ اور ایس ایس ایل سی کے ٹاپرس کے لئے جناب  سید اشرف برماور  ایوارڈ  کے نام سے تعلقہ کے رابطہ ہال میں اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے زیراہتمام  اتوار کو تعلیمی ایوارڈ پرورگرام منعقد کیا گیا۔جس میں بھٹکل جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے مرحوم مولانا عبدالباری ندوی کا مختصر مگر جامع صفاتی خاکہ پیش کیا تو  وہیں  تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ دار قادر میراں پٹیل نے مرحوم سید اشرف برماور کی زندگی پرروشنی ڈالی۔

 مرحوم مولانا عبدالباری ندوی ؒ کا صفاتی خاکہ پیش کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم ندوی نے  مولانا عبدالباری ندوی کو   علاقہ کی ایک مقبول، محبوب اور محسن شخصیت قرار دیا۔مولانا عبدالعلیم نے  نیت کو ترقی کا پہلا زینہ قرار دیتے  ہوئے کہاکہ مرحوم  مولانا عبدالباری  اپنا ہرکام اللہ کو راضی کرنے کی نیت سے کرتے تھے۔مولانامرحوم  صبح سے شام تک  بے شمار کاموں کو بڑی پابندی اور ترتیب سے انجام دیتے تھے ، کسی موسم ،حالات میں اپنے معمول کو ترک نہیں کرتے،اللہ نے آپ کے ہر عمل میں تاثیر دی تھی جو  آپ کے مخلص ہونے کی دلیل ہے، مولانا مرحوم اپنے آخری وقت تک اپنے والدین کی فرمانبرداری کی اور  ان کی بے لوث خدمت کو شیوہ بنائے رکھا، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم ہونے کے باوجود کبھی اپنے آپ کو بڑا نہیں مانا۔ مہمانوں کی  خود اپنے ہاتھوں خد مت کرتے تھے۔ مولانا کی خصوصیت یہ تھی کہ وہ ہرمکتب فکر والوں کے ساتھ وسعت دلی سے مخلصانہ ملاقات کرتے تھے ، تنگ نظری کہیں بھی نہیں تھی حتی کہ اپنی ذات کے خلاف بھی کوئی کچھ کہتا تو اس کو نظر انداز کرتے ، عوام سے ، طلبا سے ہر ایک سےمحبت سے پیش آتے تھے۔ 

 قادر میراں پٹیل نے مرحوم سید اشرف برماور کے تعلق سے بتایا کہ وہ شمس اسکول ، اسلامک سوسائٹی اور جماعت اسلامی ہند ،ایس آئی اؤسمیت کئی اداروں کے ساتھ قریب 40-45سالوں تک  جڑے رہے ، مرحوم اشرف صاحب درحقیقت ان اداروں کے وہ بہت کچھ بھی تھے، سب کچھ بھی تھے ،روح ِ رواں بھی تھے ، دونوں ہاتھ بھی تھے۔اور سب کو ساتھ لے کر ، سب کو نبھاتے ہوئے آگے چلنا ان کی خاص خصوصیت تھی۔ ہر جگہ ان کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی تھی۔ جہاں تک تعلیم کا سوال ہے اسلامی نہج پر تعلیم اور نوجوانوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے میں سرگرم رول ادا کرتے رہے ، گویا یہی ان کا اوڑھنا اور بچھونا تھا۔

 گوا سے تشریف فرما مہمان خصوصی عتیق الرحمن نے طلبا کی تعلیمی ترقی کے متعلق بہت سارے نسخے بتائے۔ حافظ انجنئیر قاضی  نذیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ایس آئی اؤ کے ریاستی صدر محمد رفیق نے صدارتی خطاب کیا۔

پروگرام میں موجود تمام ہائی اسکولوں سمیت مدارس کے ٹاپرس طلبا و طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں سند، ایوارڈ اور نقد رقم سے نوازاگیا ۔ کل 22طلبا و طالبات کو ایوارڈ دئیے گئے ۔

پروگرام کا آغاز عبداللہ شیخ ابن نور الامین کی تلاوت قرآن  سے ہوا جس کا عمر سورب نے ترجمہ پیش کیا ۔ ھود سدی باپا نے ہدیہ نعت پیش کی تو ایس آئی اؤ کے مقامی صدر عبود آصف نے استقبال کرتے ہوئے ایس آئی اؤ کا تعارف اور بھٹکل شاخ کی کارکردگی کو پیش کیا۔اسماعیل زوریز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو  بلال رکن الدین کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

پروگرام کے دوران تواضع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائس پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ ، مرحوم مولانا عبدالباری ؒ کے دونوں فرزندان مولانا عبدالاحد فکردے ندوی ا ور مولانا عبدالنورفکردے ندوی، ایس آئی اؤ کے سکریٹری ثناء اللہ اسدی موجود تھے۔ پروگرام میں مرد وخواتین سمیت کثیر لوگ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔