منگلورو: ایس آئی اؤ  ریاستی کیڈرکونیشن : عوام کو بھلائی سے متعارف کرنے  ’بصیرت افروز کل کے لئے‘  کارواں کا آغاز: ایس آئی اؤ کے ریاستی سرپرست اطہر اللہ  شریف نے کیا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2018, 9:36 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو:10/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ’’ھو اجتبٰکم‘‘ ہر فرد ہے ملت کے مقد ر کا ستارہ کے مرکزی عنوان کے تحت اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹکا (ایس آئی اؤ)کی طرف سے رائچور میں 19،20،21اکتوبر کو سہ روزہ ریاستی کیڈر کنوینشن  منعقد کیا جارہاہے۔ کنوینشن کا پیغام ریاست کے تمام شہریوں تک پہنچانے ’’بصیر ت افروز کل کے لئے ‘‘ عنوان کے تحت بیدر اور منگلورو سے دو کارواں نکالے گئےہیں۔

منگلورو میں ایس آئی اؤ کے سرپرست اطہر اللہ شریف نے کارواں کا افتتاح کیا۔ طلبا و طالبات پر مشتمل یہ جلوس جیوتی سرکل سے ڈی سی دفتر پہنچ کر جلسہ میں منتقل ہوا۔ جہاں اطہر اللہ شریف نے افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ بصیرت حاصل کرنے کے لئے جاہلیت کا سامنا ہوگا، اس سلسلے میں ایس آئی اؤ نے  اعلیٰ مقصد لے کر کل کے لئے بصیرت کے تحت منعقد ہونے والا کنوینشن کامیاب ہونے کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں ایک گروہ برائی کو پھیلا تا رہتاہے  دوسرا گروپ خاموش تماشائی بنا رہتاہے، مگرتیسرا گروپ اپنی بھلائیوں سے برائیوں کا ازالہ کرنے کےلئے مسلسل کوشش میں مصروف رہتاہے۔ انہوں نے ایس آئی اؤ کے کیڈر سے کہاکہ وہ تیسرے گروہ کے نمائندے بنیں۔

ایس آئی اؤ کےصدر سید اظہرا لدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کائنات کی تخلیق کے بعد اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر پیدا کیا ہے۔ اور زندگی کےلئے ایک اعلیٰ مقصد بھی دیا ہے ہمیں اس کا شعور ہونا چاہئے۔ حالیہ دنوں میں ملک کے اندر ظلم واستحصال حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ مسلمانوں نے ملک کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کو ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کرنے  پر زور دیا۔ ہمیں  اللہ نے بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہم انسانوں کو انسانیت کا درس دینا ہے جس کے لئے ہماری مسلسل کوشش جاری رہنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہم خود بھی اپنا احتساب کریں۔

شانتی پرکاشن کے مینجر محمد کوئیں نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  آج جاہلیت ہی اکثریت کا سرمایہ بن گئی ہے، شعور اور بصیرت کا سبق دینا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ ہمارا معاشرہ توہمات اور زعم کی دنیا میں چکر کاٹ رہاہے۔ ہمیں امید پر کام کرنا چاہئے ، معاشرے کو اعلیٰ مقام پر پہنچانے کے لئے ہمیں جدوجہد کرنی چاہئے۔ جلسہ کے دوران اُڈپی کے سویندنا کے فن کاروں نے امتیاز بیگ کی قیادت میں نکڑ ناٹک پیش کیا۔ کارواں کے ناظم سید زید نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو دانش پانے منگلورو نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری کے اشرف، ناظم ضلع امین احسن ، ایس آئی اؤ کے یاسین کوڈی بینگرے موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...