ایس آئی اؤ بھٹکل کے زیراہتمام وقارِاسلامیہ ، وقارِانجمن اور نجمِ اخوان ایوارڈ یافتہ اوردیگرطلبا کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2017, 12:28 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/جنوری  (ایس او نیوز)بھٹکل کے ملی اداروں میں تعلیمی اور ثقافتی میدان میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سال 2016-2017میں وقارِاسلامیہ، قارِ انجمن  اور نجمِ اخوان کا خطاب پانے والے ہونہار طلبا کے اعزاز میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی اؤ)بھٹکل کی طرف سے منعقدہ تہنیتی جلسہ میں ذمہ داران کے ہاتھوں ان کو عزت بخشتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

جلسہ کا آغاز مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی کی تلاوت قرآن مع ترجمہ سے ہوا۔ عزیزی شعور نے ہدیہ نعت پیش کی۔ ایس آئی اؤ بھٹکل کے نومنتخب صدر ایس ایم سید زہیر ابن مولانا ایس ایم سید زبیر نے تمام کا استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات میں مختصراً ایس آئی اؤ کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر اسلامک ویلفئیر سوسائٹی کے قادر میراں پٹیل نے مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے اپنے  خطاب میں  دوتین واقعات کو پیش کرتے ہوئے  طلبا کی توجہ مبذول کرائی کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر آپ اسلام اور دین سے بے بہرہ ہیں تو کسی کام کے نہیں ہیں۔طلبا دین سلام اور اپنی دینی شناخت کے ساتھ اعلیٰ و معیاری تعلیم حاصل کریں ،اگراسلامی حمیت کے ساتھ تعلیم کو ترجیح دیں گے تو دنیا بھی بنے گی آخرت میں کامیابی یقینی ہوگی۔ موجود ہ دور کو نئی نسل کے طلبا کو دین ودنیا دونوں کو ساتھ لے کر چلناہے۔ اے پی سی آر کے قمر الدین مشائخ نے اپنے اظہارِ خیال میں علم اور تربیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتہ طلبا نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ تمام نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے والدین اور اساتذ ہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے مستقبل میں اپنے تعلیمی کیرئیر کو روشن بنانے کی بات کہی۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے مولانا سید زبیر ایس ایم نے جلسہ کی صدارتی خطاب میں طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ طلبا اسلام کے سپاہی اور مجاہد ہیں۔ ملک وملت کا مستقبل تمہیں سے وابستہ ہے ، ایک ایسے دورمیں جب برائیوں کا دور دورہ ہے ، بے حیائی کا طوفان بپا ہے ، معاشرہ بہتر ہونے کے بجائے برائیوں میں مبتلا ہورہاہے تو طلبا سوچیں ، غورو فکر کریں کہ ایسا کیوں ہورہاہے؟ اس کو کیسے روکیں؟ اس معاشرے کو صالح و پاکیزہ بنانے کی اہم ذمہ داری طلبا پر ہے، اس طرف انہیں آگے بڑھ کر برائیوں کا مقابلہ کرناہے اور ملک و ملت کو بہتر سے بہترین تعلیم اور معاشرہ دینا ہے۔ جلسہ میں وقارِ اسلامیہ محمد ذہیب ابن محمد شعیب صدیقہ ، وقارِ انجمن عبدالاحدمشتاق سکندر اور نجمِ اخوان محمد اصباح  ادیاور  ایوارڈ یافتہ طلبا کے ساتھ چند ایک ہونہار و ذہین طلبا کو بھی ایس آئی اؤ کی طرف سے بہترین تحائف سے نوازا گیا۔ سابق صدر مقامی مولانا عون رکن الدین ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو عبدالرحمن کھروری نے شکریہ کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر ڈائس پر نومنتخب مقامی سکریٹری عبود آصف ، محمد بلال ابن محمد یونس رکن الدین، ثناء اسدی وغیرہ موجود تھے۔ طلبا ، والدین اور دیگر متعلقین وغیرہ نے جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے طلبا کی ہمت افزائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔