کرپٹو کرنسی کی قیمت میں کمی، پابندی کے خدشات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 12:24 PM | عالمی خبریں |

برلن 7فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) عالمی اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی شدید مندی کے بعد بِٹ کواءِن کی قیمت بھی رواں برس کے دوران نصف سے بھی کم ہو چکی ہے۔اس کرپٹو کرنسی کی قیمت 13 فیصد کمی کے ساتھ 5,992 امریکی ڈالرز پر پہنچ گئی جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں جلد پیسہ کمانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی خریداری کے رجحان کے باعث بِٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ 20 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔کرپٹو مارکیٹ میں ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس کرنسی کی سب سے بڑی مارکیٹیں یعنیٰ چین، روس اور جنوبی کوریا کی حکومتیں اس کرنسی کے خلاف کریک ڈاون کا ارادہ رکھتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے بھی یہ اعلان سامنے ا?یا کہ وہ کرپٹو کرنسیوں کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ بھارت کے مطابق کرپٹو کرنسی غیر قانونی کاموں کی فنڈنگ میں استعمال کی جا رہی ہے۔ جبکہ جاپانی حکام کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ورچوئل کرنسی ایکسچینج پر ہیکرز کے ہاتھوں 530 ملین ڈالر کی چوری کے بعد چھاپہ مارا ہے۔کرپٹو کرنسی کے حوالے سے یورپ، جاپان اور امریکا کے مرکزی بینکوں نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسی حوالے سے کئی کمرشل بنیادوں پر کام کرنے والے قرض دہندگان نے بھی اپنے صارفین پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بٹ کوائن کی صورت میں ادائیگیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔یاد رہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں رد و بدل کے پیچھے سرگرم عناصر کے بارے میں جاننا یا ان کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل کام ہے جبکہ یہ روایتی کرنسیوں اور کموڈیٹیز کے مقابلے میں زیادہ غیر مستحکم بھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...