روم اوپن کے فائنل میں پہنچی سمونا ہالیپ
روم، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) میڈرڈ اوپن کی چمپئن سمونا ہالیپ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل مقابلے میں ہالیپ نے ہالینڈ کی کیو برٹیس کو سخت جدوجہد میں 7-5، 6-1 سے شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنائی۔خطابی مقابلے میں ہالیپ کا سامنا یوکرائن کی ایلینا سویتولینا سے مقابلہ ہوگا، جنہوں نے ایک اور سیمی فائنل میں سپین کی گربان مگروجا کے ریٹائرڈ ہرٹ کو جانے کے بعد خطابی مقابلے میں جگہ بنائی، مگرجا 22 منٹ کے کھیل کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں تھیں۔برٹیس نے سیمی فائنل میں سخت جدوجہد کی لیکن چھٹے سیڈ ہالیپ نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے بالآخر جیت اپنے نام کی۔ پہلے سیٹ میں برٹیس نے ہالیپ کو سخت ٹکر دی لیکن دوسرے سیٹ میں ہالیپ نے اپنے کھیل کی سطح کو اوپر اٹھاتے ہوئے تیزی سے پوائنٹس بڑھاتے ہوئے 6-1 سے یہ سیٹ اور میچ اپنے نام کیا۔