سنٹرل سلک بورڈ جنکشن پر سگنل فری سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بی ڈی اے اور بی ایم آر سی ایل معاہدے کے لئے تیار: جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2017, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14جنوری(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے بنگلور ترقیات کے جے جارج نے کہا کہ شہر میں ٹریفک اژدھام کو کم کرنے کے مقصد سے سنٹرل سلک بورڈ جنکشن میں سگنل فری سڑک تعمیر کرنے کے مقصد سے بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ( بی ایم آر سی ایل)اور بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے) آگے آئے ہیں اس جنگشن پر بیک وقت چاروں سمت میں گاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے دوڑانے کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے بہت جلدنیا پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایم آر سی ایل نے نما میٹرو سکینڈ اسٹیج کے تحت آر وی روڈ ۔بمسندرا روٹ میں تعمیر کئے جانے والے میٹرو اسٹیشن سے منسلک سلک بورڈ جنگشن میں سہی میٹروتھرڈ اسٹیج کے اسٹیشن کا تعمیری کام شروع کرنے والا ہے ۔ یہاں سے آروی روڈ ۔بمسندرا ۔ اور سلک بورڈجنکشن ۔ ایچ ایس آر لے آؤٹ کیلئے دو میٹرو روٹس شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اور سلک بورڈ جنکشن میں انٹر چینج اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجکٹ کیلئے جملہ 900کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ بی ایم آر سی ایل اور بی ڈی اے سلک بورڈ جنکشن کو سگنل فری کرنے کیلئے ایک ہی پلر پر دو پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور یہاں سے آروی روڈ ۔ بمسندرا اور راگی گڈے سے سلک بورڈ جنکشن کیلئے ایک ہی پلر پر دو پل تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آر وی روڈ ۔ بمسندرا روٹ میں راگی گڈے سے سلک بورڈ جنگشن کیلئے میٹرو پلروں کا استعمال کرکے انٹر چینج میٹرو اسیشن تک کیلئے سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ اور یہ سڑک زمین کے سطح سے 8میٹر اوپر ہوگی اور میٹرو روٹ بھی زمین کی سطح سے 16میٹر اونچے ہوگی۔ مسٹر جارج نے بتایا کہ سلک بورڈ جنکشن میں میٹرو روٹ اور ایلیویٹیو سڑکوں کو بیک وقت تعمیر کیا جائے گا ، جس سے یہاں سگنل فری سڑک کی سہولت مہیاہوگی ۔ یہاں سے راگی گڈے ۔ بی ٹی ایم لے آؤٹ ۔ جئے دیوا اسپتال کے ذریعہ میٹرو پلروں کا تعمیری کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور روٹ ایچ ایس آر کی طرف اور دوسرا روٹ کسی طرف جائے گا۔اس کا قطعی فیصلہ بھی نہیں کیا گیا ہے ۔ ایک روٹ ایچ ایس آر اور دوسرا روٹ ہسور روڈ کی طرف موڑنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ لگ بھگ 3کلومیٹر طویل ایلیو یٹیڈ سڑکوں کے لئے جملہ 100کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر چینج میٹرو اسٹیشن ۔ سڑکوں اور آروی روڈ ۔ بمسندرا روٹ کے تعمیری کام کیلئے 900کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔وزیر موصوف نے بتایا کہ سلک بورڈ جنکشن میں 4ہزار اسکوائر فیٹ کے وسیع علاقے میں انٹر چینج اسٹیشن تعمیر ہوگا ۔135میٹر لمبے اور 16.9میٹر کی اونچائی پر میٹرو اسٹیشن تعمیر ہوگا ۔ ہر دن ایک لاکھ 42ہزار 224مسافر اس روٹ میں سفر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آروی ۔روڈ۔ بمسندرا سلک بورڈ جنگشن ۔ایچ ایس آر لے آؤٹ کے روٹس پر سفر کرنے والے مسافر یہاں انٹر چینج میں آکر اپنی ریل بدل سکتے ہیں ۔ سکینڈ اسٹیج کے میٹرو اسٹیشن کے تعمیری کام کیلئے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے ۔ اور سکینڈ اسٹیج کے تعمیری کام کے لئے بھی ٹنڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ تعمیراتی کام مکمل کرنے کیلئے کم از کم 6سال کا عرصہ درکار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجکٹ کیلئے یورپین انویسٹمنٹ بینک ( یو آئی بی) نے 3600کروڑ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 3600کروڑ کا قرضہ دینے کیلئے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔24ہزار کروڑ کے پروجکٹ کیلئے مرکزی حکومت 12ہزار کروڑ روپئے جاری کرے گی بقیہ خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...