کشمیر میں سحری کےلئے مسلم پڑوسیوں کو بیدار کرنے والے سکھ شخص کی کہانی اس ویڈیو کی زبانی
سری نگر،29؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سحری کے دوران اپنے مسلم پڑوسیوں کو جگانے کا کام کر رہے ایک نامعلوم سکھ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس 21 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں شخص اپنے پڑوسیوں کوجگانے کیلئے ڈحول بجاتا نظر آ رہا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گیا ہے۔ڈرم بجانے کے ساتھ ساتھ سکھ شخص آواز بھی لگا رہا ہے اس میں وہ کہہ رہا ہے اللہ رسول دے پیاروں ،جنت دے طلبگاروں ،اٹھو روزہ رکھو۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس سکھ شخص کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ شخص کشمیر میں صدیوں سے چلے آ رہے ہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو دکھا رہا ہے۔رمضان کے دوران سحری کیلئے لوگوں کو جگانے کا محلے کا کائی ایک شخص کرتا ہے لیکن کسی اقلیتی کمیونٹی کے شخص کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔یہ کام نایاب تو ہے لیکن نیا نہیں ہے۔