سدارامیا ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ ہوں گے، کانگریس لیجسلیٹرس کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍فروری(ایس او نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب ایک نیا معاملہ اٹھایا ہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں اس کے باوجود کانگریس نے ابھی تک وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ اس کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں حکمران کانگریس کے چندارکین اسمبلی نے کہا کہ اگلے انتخابات میں پارٹی اقتدار پر لوٹ آئے گی اور وزیر اعلیٰ سدارامیا اس کرسی پر بحال رہیں گے۔ایوان میںیہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب کانگریس رکن کے این راجنا نے اپنی تقریر کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر بی ایس ایڈی یورپا کو اسمبلی انتخابات کے بعد نظر انداز کردیاجائے گا۔راجنا نے کہا کہ ریاست کے تین لیڈروں کے درمیان ایڈی یورپا بھی ایک ہیں جو ووٹوں کو منتقل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں دیگر دو سدارامیا اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا ،لیکن ایڈی یورپا کوایل کے اڈوانی کی طرح نظر انداز کردیا جائے گا۔اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ ایڈی یورپا بی جے پی سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کانگریس نے ابھی تک اپنے امیدوار کے نام کا اعلان ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قبول کرلیا گیا ہیکہ ایڈی یو رپا ہی ہمارے لیڈر ہیں ۔ ہم نے یہ بھی اعلان کردیا ہے کہ وہی ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں ۔ لیکن آپ کا امیدوار کون ہے؟ انہوں نے سوال کیا۔ شٹر نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے ابھی تک اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار وں کااعلان اس لئے نہیں کیا کہ ڈر ہے کہ پارٹی میں مخالفت شروع نہ ہوجائے ۔ اگر کانگریس نے سدارامیا کے نام کااعلان کیا ،پارٹی پھوٹ کاشکار ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے حال ہی میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایک وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے راجنا نے کہا کہ میں یہ کہتا ہوں کہ سدارامیا ہی اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ راجنا کے اس بیان کی کانگریس کے ایک دیگر ایم ایل اے نریندر ا سوامی نے بھی تائید کی اور چند دیگر اراکین اسمبلی نے بھی اپنے ڈیسک تھپ تھپاتے ہوئے حمایت کی۔ اس کے بعد شٹر نے دوبارہ کہا کہ کانگریس کویہ خوف ہے کہ سدارامیا کے نام کااعلان کیا گیاتو پارٹی پھوٹ کاشکار ہوجائے گی اور دعویٰ کیا کہ مجوزہ انتخابات میں بی جے پی ہی اقتدار پر آئے گی۔راجنا نے دوبارہ شدت سے کہا کہ کانگریس ہی اقتدار پر لوٹ آئے گی اور سدارامیا ہی اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔حالانکہ گجرات انتخابات کے دوران بی جے پی نے بھی وزیر اعلیٰ کے امیدوار کااعلان نہیں کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...