سدرامیا نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کردئے،50ہزار روپیوں تک کے تمام قرضہ جات معاف، بی جے پی اور جے ڈی ایس کی بولتی بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جون(ایس اونیوز) جن کسانوں نے کوآپریٹیو اداروں سے 50 ہزار روپیوں تک کا قلیل مدتی فصل قرضہ حاصل کیا ہے ان تمام قرضوں کو معاف کردیا جائے گا۔ یہ اعلان آج ریاستی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا۔ مختلف محکموں کی مانگوں پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے سدرامیا نے مشکلات سے دو چار کسانوں کی مدد کیلئے پہل کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے اس سہولت کا اعلان کیا اور بتایاکہ اس سے 22؍ لاکھ27 ہزار 506 کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو اداروں سے کسانوں نے جو50 ہزار روپیوں تک کا قرضہ حاصل کیا ہے اورکل تک رقم ادا نہیں کرپائے تھے، ان تمام کے قرضہ جات معاف کردئے جائیں گے۔اس سے ریاست کے خزانے پر 81165کروڑ روپیوں کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں کسانوں اور منتخب نمائندوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ان قرضہ جات کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کے کسان ، غریب ، دلت، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ سنگین خشک سالی کے سبب ریاست کے کسان مشکلات سے دو چار ہیں۔ ان کے مفادات کی حفاظت کرنے اور زراعت کے شعبے کو ترقی کی روش پر واپس لانے کیلئے حکومت نے ان چھوٹے قرضہ جات کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 20جون 2017 تک کوآپریٹیو اداروں کو جو قرضہ جات واجب الادا تھے وہ سب کے سب معاف کردئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے بی جے پی کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر کے کسانوں نے تمام بینکوں سے 52ہزار کروڑ روپیوں کا قرضہ حاصل کیاہے، جس میں کوآپریٹیو اداروں کا قرضہ محض 10736 کروڑ روپیوں کا ہے۔ 2227506کسانوں نے کوآپریٹیو اداروں سے یہ قرضہ حاصل کیا ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت کی نگرانی میں چلنے والی تجارتی بینکوں سے کسانوں نے 42ہزار کروڑ روپیوں کا قرضہ حاصل کیا ہے۔سدرامیا نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور یا حکومت نے اپنے پچھلے بجٹ میں قرضہ جات معاف کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔ پھر بھی قرضہ جات معاف کرنے کا مطالبہ اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر ، جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی اور کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی طرف سے آیا۔ مختلف اضلاع کے دورے کے مرحلوں میں بھی ان سے یہی مانگ ہوتی رہی۔ ان تمام مانگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے اعلان کا اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے خیر مقدم کیا، جبکہ سی ٹی روی نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیاکہ قرضہ معاف کرنے کی حد 50 ہزار روپیوں کی بجائے ایک لاکھ روپے کی جائے۔ 

خودکشی کرنے والے کسانوں کے ورثاء کی امداد: وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے ان کسانوں کو جو خود کشی کرچکے ہیں ان کے ورثاء میں پانچ لاکھ روپیوں تک کا معاوضہ دیاجارہاتھا۔ اب ریاستی حکومت نے اس معاوضہ کے ساتھ ان کسانوں کی طرف سے نجی فریقوں سے جو قرضہ حاصل کیاگیا ہے وہ بھی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجی اداروں یا فریقوں سے اکثر کسانوں نے قرضہ حاصل کرکے خود کشی کرلی ہے، ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے ان کے خاندان پریشان ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان تمام قرضوں کو ادا کرنے کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو اداروں سے قرضہ حاصل کرکے بروقت ادا نہ کرنے والے کسانوں کو آٹھ سو کروڑ روپیوں کی رقم بطور تائیدی سبسیڈی جاری کی گئی ہے۔ آبپاشی کیلئے استعمال میں آنے والے دس ایچ پی تک کے پمپ سیٹوں کو بجلی مفت فراہم کی جارہی ہے، اس سے 25لاکھ کسانوں کو فائدہ ہورہا ہے۔اس پر سالانہ آٹھ ہزار کروڑ روپیوں کا خرچ آرہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ریاست میں کسانوں کو بیج ، کھاد اور دیگر سہولیات بروقت مہیا کررہی ہے۔ پہلی بار ریاست میں فصل بیمہ لاگو کئے جانے کے بعد کسانوں کو 1146 کروڑ روپیوں کی رقم ملی ہے، یہ رقم ان کے بینک کھاتوں میں راست طور پر پہنچادی گئی ہے۔ قیمتوں میں گراوٹ میں بازار میں مداخلت کرتے ہوئے حکومت نے پہلی بار 34لاکھ کوئنٹل تور دال خریدی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کیلئے پندرہ سو روپے فی کنٹل قیمت مقرر کی تھی، ریاستی حکومت نے 450 روپے فی کنٹل افزود ادا کئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔