سدرامیا نے کورگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2018, 10:19 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا نے آج کورگ ضلع کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور یہاں راحت کاری کے لئے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سدرامیا نے کہاکہ راحت کاری کے کاموں کو اور بھی تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے درمیان منافرت پھیلانے کے لئے چند شرپسند عناصر کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے، کسی بھی حال میں ایسی صورتحال پیدا ہونے نہ دی جائے ۔ کورگ ضلع جو بی جے پی کا مضبوط قلعہ رہا ہے، سیلاب کی تباہی کے بعد بی جے پی کے کسی بڑے رہنما نے سوائے یڈیورپا کے اس علاقے کا رخ نہیں کیا، یہاں تک کہ کورگ اور میسور کی لوک سبھا میں نمائندگی کرنے والے پرتاب سمہا بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظر نہیں آئے۔ ایسے میں اس علاقوں کو سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کا دورہ کافی اہمیت کا حامل تصور کیا جارہاہے۔

اس موقع پر سدرامیا نے کہاکہ پارٹی امتیازات سے بالا تر ہوکر متاثرین کی امداد کا کام کیا جائے۔ انہیں یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ افسروں کی طرف سے فرقہ وارانہ بنیاد پر امداد کی تقسیم میں جانبداری برتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ راحت کاری کے کاموں میں یکسانیت برتی جائے مذہب یا ذات پات کی بنیاد پر امتیاز برتا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی وہ ریاستی حکومت سے سفارش کریں گے۔ سدرامیا آج صبح بنگلور سے پریا پٹنہ بذریعے ہیلی کاپٹر پہنچے اور یہاں سے مرکیرہ کے لئے روانہ ہوئے۔ سڑک سے گزرتے ہوئے انہوں نے متعدد مقامات پر سیلاب سے مچی تباہی کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سدرامیا کے دورے کو دیکھتے ہوئے راحت کاری کے کاموں میں تیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ کل ہاسن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ موسلادھار بارش نے کئی دیہاتوں کو صفحۂ ہستی سے مٹادیا ہے۔ عوام کے مال واسباب تاراج ہوچکے ہیں۔ جن لوگوں کو اس تباہی کی وجہ سے بے گھر ہونا پڑا ہے فوری طور پر ان کی باز آباد کاری ہونی چاہئے۔

سدرامیا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کمار سوامی اور نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور نے متاثرہ علاقوں کابذات خود دورہ کیا ہے اور تباہی کا جائزہ لے چکے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے مناسب ترین راحت رسانی کی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں اس قدر قدرتی آفت سے نپٹنے کے لئے موثر قدم اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ کی زرعی زمین فصلوں سمیت تباہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو نریگا اسکیم کے تحت روزگار فراہم کرناچاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہ کئے جانے کے متعلق ایک سوال پر سدرامیا نے کہاکہ وزیر اعظم نے کیرلا کا دورہ کیا ، کورگ کا دورہ انہوں نے نہیں کیا لیکن ان سے گزارش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع کو مرکزی حکومت کی طرف سے زیادہ سے زیادہ امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...