عنقریب سدرامیا کا دورۂ دہلی ،ریاست میں انتخابات اور پارٹی کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 10:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ جولائی(ایس او نیوز) آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے ریاست میں حکومت اور کانگریس پارٹی کی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیلئے وزیراعلیٰ سدرامیا رواں ماہ کے آخر میں دورۂ دہلی پر روانہ ہوں گے۔ اس دورہ کے دوران ریاستی کابینہ میں توسیع ، پارٹی کے تنظیمی امور وغیرہ پر اعلیٰ کمان سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے پچھلے چار سال کے دوران ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو عام کرنے کیلئے ریاستی وزراء اور پارٹی کے نئے عہدیداروں کو ذمہ داری سونپنے اور دیگر معاملات پر وزیراعلیٰ سدرامیا ، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور دیگر دہلی پہنچ کر پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج برائے کرناٹک وینو گوپال اور اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر قائدین سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ حالانکہ اعلیٰ کمان نے جون کے دوران ہی ریاستی کابینہ میں توسیع کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو اجازت دے دی ، لیکن وزارت میں کسے شامل کیا جائے اس سلسلے میں ابھی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے، قیاس کیاجارہا ہے کہ سدرامیا اس معاملے پر اعلیٰ کمان سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ریاستی کابینہ سے ایچ وائی میٹی کی برطرفی اور ایچ ایس مہادیو پرساد کی ناگہانی موت اور ساتھ ہی حال ہی میں وزیر داخلہ کے عہدہ سے ڈاکٹر جی پرمیشور کے استعفیٰ کے سبب کابینہ کی تین نشستیں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ پارٹی کے مختلف حلقوں میں سدرامیا پر دباؤ ہے کہ جن وزراء کو برطرف کیاگیا انہی کے طبقات سے وابستہ دیگر لیڈروں کو وزارت میں نمائندگی دی جائے۔ دوسری طرف وزارت کے دعویداروں کی ایک طویل فہرست بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے موجود ہے جن کو مطمئن نہ کیا گیا تو برگشتگی سر اٹھاسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا اپنے دورۂ دہلی کے دوران اعلیٰ کمان سے ریاست کے ساحلی علاقوں کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے جہاں حالات کو بگاڑ کر فرقہ پرست طاقتوں نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش بیسار کی تھی۔اس کے ساتھ ہی شہر کی سنٹرل جیل میں مبینہ رشوت ستانی اور اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی آپسی رسہ کشی کے معاملہ میں اعلیٰ کمان کی طرف سے سدرامیا کی باز پرس ہوسکتی ہے۔ ریاست کیلئے علیحدہ صوبائی پرچم اپنانے سدرامیا کا فیصلہ ریاست میں بحث کا تازہ ترین موضوع بناہوا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اپنے اس دورہ کے دوران اعلیٰ کمان کے سامنے ریاستی حکومت کا موقف واضح کریں گے اور اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے عہدیداروں کے تقرر اور اس پر پارٹی کے بعض حلقوں میں اعتراضات بھی زیر بحث آئیں گے اور توقع ہے کہ اعلیٰ کمان کی طرف سے سدرامیا کو سخت تاکید کی جائے گی کہ وہ ریاست میں پارٹی کو منظم کرنے میں ڈاکٹر پرمیشور کا ساتھ دیں۔ صدارتی انتخابات میں یو پی اے کی امید وار میرا کمار کو ریاست میں ملی غیر معمولی اکثریت ،حال ہی میں امبیڈ کر انٹرنیشنل کانفرنس کا کامیاب اہتمام ، اہندا طبقات کو متحد کرنے سدرامیا کی تازہ کوشش وغیرہ بھی موضوع بحث رہیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔