اذان سن کر سدارامیا کا خطاب خاموش ہوگیا کارٹگی کے جنا آشرواد اجلاس میں کانگریس کے کا رناموں کا تذکرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

کوپل،11؍فروری (ایس او   نیوز) اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی کی کرناٹک آمد سے شروع جنا آشرواد یاترا آج بروز اتوار کوپل ضلع کے کارٹگی پہنچا۔ اس موقع پرریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت منہ کی میٹھی ہاتھ کی جھوٹی ہے، منہ سے بڑائی کی باتیں او رکام صفر ہے۔ عوامی اجلاس میں بی جے پی لیڈر ز کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے سدارامیا نے خوب کھری کھری سنائی ،سدارامیا خطاب کیلئے اسٹیج پر آرہے تھے کہ کانوں میں اذان کی آواز آنے لگی ،اذان کے کلمات سن کر سدارامیا اپنا خطاب روک کر اپنی کرسی پر بیٹھ گئے۔اذان ہونے کے بعد اپنا خطاب شروع کیا ۔ کہا کہ گزشتہ روز نریندر مودی نے سنسدمیں مجھے اور بسونا کو یاد کیا ۔ جبکہ بسونا کااصول ہے کہ کا م ہی کارنامہ ہے ۔ لیکن نریندر مودی تین سال تک صرف باتوں میں ہی سیاست کررہے ہیں ۔ ہماری اور مودی حکومت کے درمیان فرق یہ ہے کہ مودی کی خالی من کی بات، ہماری حکومت کام کی بات ہے، مودی نے کئے گئے وعدے وفا نہیں کئے ۔جبکہ ہم نے 2013کے انتخابی منشور میں 165وعدے کئے تھے ،تمام کو تکمیل تک پہنچایا ہے۔ کرناٹک کی تاریخ میں صد فی صد منشور کے مطابق حکومت کرنے والی واحد سرکار ہماری ہے ،مقامی ایم ایل اے شیوراج تنگڈگی کا رٹگری حلقہ میں کیا کیا خدمات انجام دےئے ہیں اس کی تفصیل کتاب جاری کرتے ہوئے بتائی ہے ۔ اسی طرح ریاست بھر میں ہماری حکومت کیا کارنامہ انجام دی ہے ، ان تمام کارناموں کو کتابی شکل میں لاتے ہوئے عوام تک پہنچایا جائیگا ۔ ایڈی یورپا اور جگدیش شٹر مجھ سے میرے کاموں کی تفصیل پوچھ رہے ہیں،میں ان کو ایک ہی اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ عوام کے سامنے باتیں کھل کر آجائیں کہ کون کیا کیا ہے۔ کس نے ریاست کو لوٹا ہے؟ایڈی یورپا جب بدعنوانی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مجھے انتہائی تعجب ہوتا ہے کہ کرناٹک کی تاریخ میں چیک کے ذریعہ رشوت لیتے ہوئے جیل جانے والے واحد وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا ہیں ۔ ایسی حالت میں نریندر مودی آکر عوام سے کہتے ہیں کہ بی جے پی کو بر سر اقتدار لاؤ،سدارامیا نے عوام سے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا لوٹ مار کرنے والوں کو اقتدار دیا جائے ؟ ہم نے کسانوں کا قرضہ معاف کیا ہے ، کسانوں کو 3لاکھ روپئے تک سود کے بغیر قرضہ فراہم کیا ہے؟ زرعی تالابوں کی باز آباد کاری کی گئی ہے۔ 1.20کروڑ عوام کو فی کس 7کلو چاول بالکل مفت فراہم کررہے ہیں ، اس طرح کی اسکیم جاری کرنے والی ملک کی واحد ریاست کرناٹک ہے ، ہم بہت کام انجام دیتے ہیں اور بہت کچھ کام انجام دینا بھی ہے ۔ مالیاتی سال 2013-14میں ریاست سرمایہ کاری میں11ویں نمبر پر تھی اب نمبر1مقام پرپہنچ گئی ہے۔گزشتہ دو سال کے دوران ہم نے گجرات کو مات دیتے ہوئے ریاست کو نمبر 1مقام پر لے جانے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ جیل جانے والے کو ووٹ دینے کی مانگ کرتے ہوئے نریندر مودی کو شرم آنی چاہئے ۔ امیت شاہ قتل معاملہ میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں ، ریاست بد رکئے گئے ہیں ۔ ایسے آدمی کو بی جے پی نے قومی صدر بنایا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...