کیفے کافی ڈے پر چھاپوں کے بارے میں سدرامیا خاموش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 11:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر ایس ایم کرشنا کے داماد سدھارتھ کے مکان اور ان کے کیفے کافی ڈے آؤٹ لیٹ پر انکم ٹیکس محکمہ نے جو چھاپے مارے ان کے متعلق وزیراعلیٰ سدرامیا نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران جب اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو سدرامیا نے کہاکہ اس سلسلے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ دسہرہ تقریبات کے افتتاح کیلئے کل میسور پہنچنے والے سدرامیا نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہاکہ بلاری میں سرکاری تقریبات میں شرکت کیلئے وہ روانہ ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے کیفے کافی ڈے یا سدھارتھ کے خلاف کارروائی کی گئی اس تعلق سے ان کے پاس کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔