قمر الاسلام کی برطرفی کے خلاف گلبرگہ بند مکمل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th June 2016, 12:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔26جون(ایس او نیوز) ریاستی وزرارت سے ڈاکٹر قمر الاسلام کی بے دخلی کے خلاف احتجاج کیلئے سنیچر کو مکمل گلبرگہ بند کا اہتمام کیاگیا۔ اس بند کی وجہ سے شہر گلبرگہ کی اہم سڑکیں ویران رہیں۔ سرکاری بسیں بھی سڑکوں سے غائب رہیں۔ ڈاکٹر قمر الاسلام کو وزیراعلیٰ سدرامیا کی طرف سے بغیر پیشگی اطلاع کے برطرف کئے جانے اور وزارت میں انہیں دوبارہ بحال کرنے کی مانگ پرزور دینے کیلئے گلبرگہ میں رضاکارانہ طور پر اس بند کا اہتمام کیاگیا۔ جابجا قمر الاسلام کے حامیوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ۔ بند کے دوران کسی طرح کا ناخو شگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کیلئے معقول پولیس بندوبست کیاگیاتھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...