ریاست کی فلم پالیسی کا مسودہ سدرامیا کو پیش،غیر کنڑا فلموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2016, 8:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز) ہر سال کنڑا فلموں کے میگا اسٹار ڈاکٹر راجکمار کے جنم دن 24اپریل کو کرناٹکا فلم ایوارڈ ز کی تقسیم، تمام ملٹی پلکسوں میں ٹکٹوں کی شرح 120روپے سے زائد نہ ہوں، ریاست کے تمام اضلاع میں جنتا سنیما گھروں کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپیوں کی امدادی رقم ، ریاست میں دکھائی جانے والی غیر کنڑا فلموں پر لگنے والے ٹیکس میں پانچ گنا اضافہ وغیرہ سفارشات پر مشتمل جامع فلم پالیسی کا مسودہ آج وزیراعلیٰ سدرامیا کے سپرد کیاگیا۔ اس پالیسی کی ترتیب کیلئے قائم کمیٹی کے اراکین نے آج سدرامیا کی ہوم آفس کرشنا میں یہ مسودہ وزیراعلیٰ کو پیش کیا۔ فلم اکاڈمی چیرمین راجیندر سنگھ بابو ، فلم چیمبر آف کامرس کے چیرمین سارا گوووند ، فلم ساز راکلائن وینکٹیش ، معروف ہدایت کار گریش کاسر ولی ، بھاری وشنو وردھن اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے سدرامیا کو یہ رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کو قبول کرتے ہوئے سدرامیا نے بتایا کہ ریاستی حکومت 300جنتا سنیما گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ، ان سنیما گھروں میں جہاں کنڑا فلموں کی نمائش کی جائے گی انہیں 50لاکھ روپیوں کی امدادی رقم دی جائے گی۔پرانے سنیما گھروں کی جدید کاری کیلئے 25لاکھ روپے کی مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ سنیما گھر چلانے کیلئے لائسنس اب ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر سے دئے جائیں گے۔ملٹی پلکسوں میں فروخت ہونے والے سنیما ٹکٹوں پر ٹیکس کی شرح بڑھائی گئی ہے۔ ریاست میں جن غیر کنڑا فلموں کی نمائش ہوتی ہے ان سے ہزاروں کروڑ روپیوں کی آمدنی وہ فلم ساز حاصل کرتے ہیں، اسی لئے ان فلموں پر لگنے والے ٹیکس میں پانچ گنااضافہ لاگو کرنے اور فلموں کی پیریسی کرنے والوں پر غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی سفارشات کو بھی وزیراعلیٰ نے منظور کرنے کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہاکہ میسور میں 100ایکڑ زمین پر فلم سٹی کی تعمیر کیلئے جگہ کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...