کاویری احتجاج ختم کرنے سدرامیا کی مادے گوڈا سے اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2016, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو24؍ستمبر(ایس او نیوز) کاویری طاس کے کسانوں کے فصلوں کو ہوئے نقصان کا سروے کرنے اور انہیں معاوضہ دینے کے سلسلے میں ریاستی کابینہ میں تبادلۂ خیال کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ کاویری ہتا رکشنا سمیتی کے چیرمین ڈاکٹر جی مادے گوڈا کو اپنا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ان سے فون پر بات چیت کی اور کہاکہ ریاستی حکومت کاویری طاس کے کسانوں کو خسارہ میں مبتلا ہونے ہرگز نہیں دے گی، بلکہ فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے پہلے ہی اس کی بھرپائی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاویری میں پانی کی قلت کے سبب کسانوں کو جو خسارہ ہوا ہے اس کا جائزہ لینے کیلئے جلد ہی احکامات صادر کئے جائیں گے۔ احتجاجی قائدین کی مانگ کے مطابق ریاستی حکومت کی طرف سے کاویری سے تملناڈو کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ بند کیاجاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مادے گوڈا کی قیادت میں فی الوقت جو احتجاج جاری ہے، اسے ختم کیاجائے ۔اس احتجاج کی وجہ سے عوام کو تکلیف ہوگی، منڈیا ضلع میں تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ فوری طور پر یہ احتجاج واپس لیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔