ریاستی اسمبلی انتخابات:ریاست بھر میں نامزدگیوں کے داخلوں کا بازار گرم، سدرامیا اور کمار سوامی سمیت کئی قدآور رہنما انتخابی اکھاڑے میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اپریل(ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کے لئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے اپنے حلقوں سے نامزدگی داخل کرکے انتخابی میدان میں قدم رکھا۔ جبکہ ریاستی وزراء رام لنگا ریڈی، آر وی دیش پانڈے، کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ ، سابق وزیر وی سومنا اور دیگر قائدین نے بھی اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ میسور کے چامنڈیشوری اسمبلی حلقے میں آج ایک زبردست روڈ شو کی شکل میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنے کاغذات نامزدگی پیش کئے۔ سدرامیا نے اپنے آبائی گاؤں سدرامنا ہنڈی سے الیکٹورل افسر کے دفتر تک بہت بڑے جلوس کا اہتمام کیا۔ دوسری طرف رام نگرم اسمبلی حلقے سے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے کثیر حامیوں کے ہمراہ پہنچ کر نامزدگی داخل کی۔ رام نگرم اور چن پٹن اسمبلی حلقوں سے میدان میں اترنے والے کمار سوامی نے چن پٹن میں بھی آج ہی اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کئے ، جبکہ ان کے مقابل کانگریس امیدوار وزیر ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا نے بھی چن پٹن سے اپنے پرچے داخل کردئے۔ جئے نگر اسمبلی حلقے سے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی کی دختر سومیا ریڈی نے اور بی ٹی ایم لے آؤٹ سے خود مسٹر رام لنگا ریڈی نے اپنا پرچہ داخل کیا۔ ہلیال اسمبلی حلقے سے وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے میدان میں اترے، گووند راج نگر سے سابق وزیر وی سومنا اور چامنڈیشوری حلقے سے جنتادل (ایس) امیدوار اور سدرامیا کے کٹر حریف جی ٹی دیوے گوڈا نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ مہادیو پورہ اسمبلی حلقے سے سابق وزیر اروند لمباولی نے بی جے پی امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا۔ پدمانابھا نگر اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار گروپا نائیڈو ، چک پیٹ اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار ادے گروڈا چار ، شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار کٹا سبرامنیا نائیڈو، اور شانتی نگر اسمبلی حلقے سے واسو دیو مورتی کے علاوہ راجہ جی نگر اسمبلی حلقے سے سریش کمار نے بی جے پی سے اپنی امیدوار ی داخل کی۔ داسر ہلی حلقے سے منی راجو ، بیاٹرائن پورہ حلقے سے آر روی ، مہالکشمی لے آؤٹ سے گوپالیا ، بسونگڈی حلقے سے باگے گوڈا ، یشونت پور حلقے سے جورائی گوڈا اور بیاٹرائن پورہ سے ہنومنتے گوڈانے نامزدگیاں داخل کیں۔ یشونت پور حلقے سے کانگریس امیدوار ایس ٹی سوم شیکھر ، سی وی رامن نگر سے میئر آر سمپت راج، مہادیو پورہ اسمبلی حلقے سے اے سی سرینواس نے کانگریس پارٹی سے پرچے داخل کئے۔ چکمگلور حلقے سے سابق وزیر سی ٹی روی اور مدھول سے گووند کارجول کے علاوہ بسونگڈی سے روی سبرامنیا اور بمن ہلی سے ستیش ریڈی نے بھی بی جے پی امیدوار کے طور پر پرچے داخل کئے۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مالگیا گتے دار نے افضل پور حلقے سے بی جے پی امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا۔ ریاست کے بیشتر حلقوں میں امیدوار صف آراء ہوچکے ہیں ، ٹمکور اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر رفیق احمد ، بی جے پی امیدوار جیوتی گنیش نے بھی اپنے اپنے پرچے داخل کئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔