حکومت گر جانے کے متعلق یڈیورپا کے بیان پر سدر امیا کا طنز، اقتدار کی حوس میں سابق وزیراعلیٰ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کا یہ دعویٰ کہ آج دوپہر تین بجے تک ریاست کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی ہونے والی ہے ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا۔ کل یڈیورپا نے دعویٰ کیاتھاکہ کل دوپہر تین بجے تک ایک ایسا سیاسی واقعہ رونما ہونے والا ہے کہ ریاست کی سیاست میں زلزلہ آجائے گا اور مخلوط حکومت اس کے اثر سے از خود ختم ہوجائے گی، لیکن آج ریاست کی سیاست میں ایسا کچھ بھی غیر معمولی نہیں ہوا کہ جس سے مان لیا جائے کہ اس واقعہ کے سبب حکومت کا استحکام خطرے میں ہے۔

سابق وزیراعلیٰ اور حکمران اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا نے یڈیورپا کے بیان کا ان کا ایک اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ در اصل کانگریس میں نہیں آنے والے دنوں میں بی جے پی میں ایک سیاسی زلزلہ آنے والا ہے، اس کے لئے یڈیورپا کو ضمنی انتخابات کے نتائج تک انتظار کرنا پڑے گا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے یڈیورپا پر طنز کیا کہ یڈیورپا نے دعویٰ کیا تھاکہ حکومت گرجائے گی ، کیا حکومت گر گئی، یڈیورپا نے یہ بھی کہاتھاکہ کل دوپہر تک ایک ایسی خبر سامنے آنے والی ہے کہ جس کے اثر سے کانگریس پر سکتہ طاری ہوجائے گا۔ لیکن ایسا تو کچھ بھی نہیں ہوا، اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ اقتدار کی حوس میں یڈیورپا اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سب پر ظاہر ہے کہ کانگریس میں کسی طرح کا کوئی انتشار نہیں ہے، اسی لئے تمام حلقوں میں جہاں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں کانگریس نے اتفاق رائے سے امیدوار کھڑے کئے ہیں، اگر ایسی صورتحال نہیں ہوتی تو اس سے یڈیورپا کوفائدہ اٹھانا چاہئے تھا۔ سابق وزیراعلیٰ نے ان خبروں کو بھی مسترد کردیا کہ بلاری کانگریس میں اختلاف ہے، انہوں نے کہاکہ بلاری میں وی ایس اگرپا کے حق میں پارٹی کے سبھی قائدین متحد ہوکر کام کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ضمنی انتخابات میں کانگریس نے جے ڈی ایس کے ساتھ مفاہمت بھی کی ہے۔ اس وجہ سے کانگریس پارٹی کو بلاری میں اور کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو ریاست بھر میں کامیابی کا پورا یقین ہے۔ بلاری میں بغاوت کرنے والے لیڈر سنیل کمار بلگلی کو طلب کرکے بات چیت کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ جلد ہی انہیں اس بات کے لئے منانے میں کامیابی مل جائے گی کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی واپس لے لیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...