مرکزسدرامیا حکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے:دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،16؍فروری(ایس اونیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ مرکزی حکومت محکمۂ انکم ٹیکس ، سی بی آئی ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور دیگر ایجنسیوں کو استعمال کرکے ریاست میں سدرامیا حکومت کو کمزور کرنے کی مذموم کوششیں کررہی ہے۔ بیجاپور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دنیش نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے جمہوری نظام پر بالکل یقین نہیں ہے۔ اسی لئے ہمیشہ سے وہ اپنے ماتحت تمام ایجنسیوں کا کھل کر غلط استعمال کررہے ہیں۔ مودی کے اقتدار پر آنے کے بعد سے اب تک ملک کے کسی بھی بی جے پی لیڈر کے دفتر یا گھر پر کوئی چھاپہ نہیں پڑا۔ جن ریاستوں میں کانگریس برسر اقتدار ہے وہاں کے کانگریس قائدین کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرکے بی جے پی ملک کو کانگریس سے پاک کرنے کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خود وزیراعلیٰ سدرامیا نے محکمۂ انکم ٹیکس کو مکتوب روانہ کرکے چھاپوں کی تفصیلات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ، لیکن ان ایجنسیوں نے یہ جواب دیا ہے کہ چھاپوں کی تفصیلات ریاستی حکومتوں کو نہیں دی جاسکتیں۔ جب یہ تفصیلات ریاستی حکومت کو وزیراعلیٰ کی درخواست پر بھی نہیں دی جاسکتی تو پھر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، انکم ٹیکس وغیرہ کی طرف سے ضبط شدہ دستاویزات یڈیورپا کے پاس کہاں سے آئے؟ ۔ سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا کی طرف سے کانگریس چھوڑنے کے بعد کانگریس قیادت پر کی گئی نکتہ چینی اور ناانصافیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ عموماً کسی سیاسی رہنما کو اقتدار کے جتنے مواقع دئے جاسکتے ہیں اس سے کئی گنا بڑھ کر مواقع ایس ایم کرشنا کو کانگریس نے دئے، لیکن ایس ایم کرشنا نے پارٹی کا یہ احسان فراموش کردیا ہے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنی کابینہ میں وی سرینواس پرساد کو وزارت مالگذاری کا اہم قلمدان سونپا تھا، لیکن وہ بھی اس کا احسان نہیں رکھ پائے۔ مرکزی وزیر اننت کمار کی طرف سے بی جے پی اعلیٰ کمان کو بھاری رقم ادا کرنے کے متعلق اعتراف پر تبصرہ کرتے ہوئے دنیش گنڈو راؤ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اننت کمار عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...