زہریلے کھانے کا معاملہ، اعلیٰ سطحی جانچ کرانے سدارمیاکا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 8:19 AM | ریاستی خبریں |

میسور، 16دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور مخلوط حکومت کے کورابطہ کمیٹی کے صدر سدارمیا نے سُلوادی گاؤں کے مرمَّا مندر میں زہریلا کھانہ کھانے سے 11 عقیدتمندوں کی موت اور 80 افراد کے بیمار ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسٹر سدارمیا نے سنیچر کو کے آر اسپتال جاکر بیماروں کا حال پوچھا۔ بعد ازاں صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی سے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے سے متعلق گفتگو کریں گے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی حالت کے بارے میں جانکاری لی۔

مسٹر سدا رمیا نے کہا،‘ حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے مالی تعاون کا فیصلہ کر دیا ہے ۔ میں نے بھی اراکین اسمبلی اور وزراء کو بیماروں کوبہتر علاج مہیاکرانے کی ہدایت دی ہے ۔ میں نے چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر سے بھی بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا،‘ یہ دردناک حادثہ ہے ۔ اس طرح کے حادثہ کہیں بھی نہیں ہونا چاہیے ۔ اس حادثے کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہے ، اسے سخت سزا دی جانی چاہیے ’۔ ذاتی رنجش کے سبب کسی کی بھی موت نہیں ہونی چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...