انسداد گؤ کشی پر مرکزی حکومت کا فرمان،جائزہ لینے کے بعد حکومت کارروائی کرے گی: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے کل جاری کئے گئے انسداد گؤ کشی فرمان کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی حکومت یہ طے کرے گی کہ ریاست بھر میں اسے کس طرح لاگو کیا جائے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ آج کے پی سی سی دفتر میں ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہروکی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں حصہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ فرمان جاری کیا گیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کھلے بازاروں میں ان مویشیوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی جو گائے اور اس کی نسل سے ہوں۔ اس حکم میں کہاگیا ہے کہ ملک کی سرحدوں سے 50کلومیٹر کے دائرہ میں اور ریاستوں کی سرحدوں کے 25کلومیٹر کے دائرہ میں کہیں بھی ان مویشیوں کی کھلے بازار میں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سدرامیا نے کہاکہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے جوضوابط وضع کئے ہیں ان تمام کا جائزہ لینے کے بعد حکومت اپنا موقف ظاہر کرے گی۔ شہر میں ہوئی موسلادھار بارش سے مچی تباہی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ بارش کے سبب شہر بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں درخت اکھڑ گئے ہیں۔ حکومت اسے روک نہیں سکتی ۔ البتہ بارش کی وجہ سے اگر کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے تو مناسب معاوضہ دینے کیلئے قدم اٹھاسکتی ہے۔اس موقع پر کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ، کانگریس پالیمانی پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے ، وزیر برائے ترقیات بنگلور، کے جے جارج، اسمبلی کے چیف وہپ اشوک پٹن وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔